نیا اسلامی سال 1443 ہجری مبارک ہو

بھٹکل 09؍ اگست 2021(فکروخبرنیوز) شہر کے قاضی صاحبان نے آج محرم الحرام 1443ہجری کے آغاز کا اعلان کردیا ہے۔ آج بھٹکل میں ذی الحجہ کی 29 ویں تاریخ تھی۔ قاضی صاحبان کی جانب سے پہلے ہی چاند دیکھے جانے اور نظر آنے پر اطلاع دینے کا اعلان نشر ہوا تھا۔ مغرب کے بعد لوگوں کو تھوڑا انتظار کرنا پڑا اور عشاء سے پہلے پہلے نئے اسلامی سال کے آغاز کا اعلان کیا گیا۔

اللهم اهله علينا بالامن والايمان والسلامة والاسلام ربي  وربك الله هلال رشد وخیر

ان شاء اللہ بروز منگل 10 اگست کو محرم الحرام  1443 ہجری کی پہلی تاریخ ہوگی۔

فکروخبر کی جانب سے قاضی صاحبان کی جانب سے اعلان ہوتے ہی وھاٹس ایپ اور دیگر سوشیل میڈیا پر ایک مبارکبادی کا پیغام نشر کیا گیا جس میں اس نئے اسلامی سال کی مبارکبادی پیش کرتے ہوئے دعائیں بھی کی گئیں۔

دعا ہے کہ اللہ ربّ العزت اس نئے قمری سال کو باعث خیر بنائے، پوری ملت اسلامیہ کے حق میں اسے فوز و فلاح کا ذریعہ بنائے اور یہ سال اس ملک اور پوری دنیا کے لئے امن و سلامتی کا گہوارہ بنے۔ آمین

 

 

Share this post

Loading...