کوسٹل گنگ سوشیل سرویس اور البدر ویلفیر ایسوسی ایشن کا عمل قابلِ تقلید : مولانا محمدانصار ندوی مدنی (مزید ساحلی خبریں )

اس موقع پر منعقدہ پروگرام میں موجود حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے استاد تفسیر مولانا محمد انصار ندوی مدنی نے خدمتِ خلق کی مثالیں پیش کرتے ہوئے اس کام کو سراہا اور ان کی خدمت میں مبارکبادی پیش کی ۔ مولانا نے اپنے خطاب میں کہا کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اپنی پوری زندگی میں خدمتِ خلق کی بہترین نمونے پیش کیے ۔ جب پہلی وحی نازل ہونے کے بعد گھبرائے ہوئے گھر تشریف لائے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجۂ مطہرہ نے جن باتوں کے ذریعہ سے تسلی دی تھی ان میں یہ بات نمایاں طور پر نظر آتی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوری زندگی دوسروں کی خبرگیری اور غرباء کی مدد میں گذاری تھی۔ مولانا نے غرباء کی مدد پر ابھارتے ہوئے ایک حدیث کے حوالے سے کہا کہ بہترین لوگ وہ ہیں جو لوگوں کے لیے نافع اور مددگار ہوں ۔ مولانا نے ریاکاری سے بچنے کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ بسا اوقات اپنے اسپورٹس سینٹروں اور اپنی کمپنیوں کے نام ونمود کے لیے بہت سے روپئے خرچ کئے جاتے ہیں لیکن جو کام ان دو اسپورٹس اسپورٹس سینٹروں نے کیا ہے وہ قابلِ تقلید ہے اورمعاشرہ میں اس طرح کے خدمتِ خلق کی بہترین نمونے پیش کرنے سے معاشرہ میں سکون حاصل ہوگا۔ مولانا موصوف نے حضرت مولانا عبدالباری ندوی رحمۃ اللہ کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مولانا نے اپنی پوری زندگی سادگی کے ساتھ گذاری اور یہ بات ہم کو سمجھا گئے جو بندہ کلمۂ توحید کے ساتھ اس دنیا سے رخصت ہوجائے تو وہ کامیاب ہے اور مولانا کی زندگی میں نمایاں طور پر یہ بات پائی جاتی ہے۔ اس موقع پر مولانا عبدالسمیع ندوی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے گھر عطیہ کرنے والوں کو مباکبادی بھی پیش کی۔ دعائیہ کلمات کے ساتھ یہ تقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔ 


قتل اور دیگر وارداتوں کے الزامات میں مطلوب شخص پولیس حراست میں 

منگلور 05؍ مارچ (فکروخبرنیوز) قتل اور اقدامِ قتل کے علاوہ دیگر الزامات میں مطلوب شخص کو سی سی بی پولیس کی جانب سے فیصل نگر سے گرفتار کرلیے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ملزم کی شناخت طلحہ کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ گرفتاری کے دوران پولیس نے ملزم کے پاس سے ایک چاقو بھی برآمد کیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ شخص پر قتل اور اقدامِ قتل کے علاوہ جائیداد اوردیگر وارداتوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اس پر چل رہے مقدمات کی سماعت کے لیے وہ پچھلے دو سال سے عدالت میں اپنی حاضری بھی درج نہیں کروارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق 2011میں کنور کے عبدالرحمن اور 2012میں کنچنا ٹیکسٹائلس کے منیجر کے قتل معاملہ میں پولیس کو مطلوب تھا۔ مذکورہ ملزم کو عدالت میں پیش کرنے کے بعدمزید تحقیقات کے لیے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔ 


ٹیکسی ڈرائیورقتل معاملہ میں پولیس نے مزید دو افراد کو کیا گرفتار 

منگلور 05؍ مارچ (فکروخبرنیوز) ٹیکسی ڈرائیور وی اے اسماعیل کے قتل کی تحقیقات کررہی کوناجے پولیس تھانہ کی ایک ٹیم نے اس معاملہ میں مزید دو افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ گرفتار شدگان کی شناخت شبیر عرف شبی مقیم بولیار اور منکی عرف مناف کی حیثیت کرلی گئی ہے۔ پولیس نے اس سے پہلے مقتول کی دوسری بیوی اور اس کے پریمی کے علاوہ ایک اور شخص مقیم ڈیڈنجی ، پاؤور کو گرفتار کیا تھا جن کی شناخت نفیسہ، اس کا پریمی عبدالرحیم عرف ریاض الال اور جمال احمد کی حیثیت سے کرلی گئی تھی۔پولیس کی جانب سے حالیہ گرفتار کیے گئے دو افراد میں سے ایک نے پولیس کے سامنے خود سپردگی کی تھی جبکہ مناف پو پولیس نے دوسرے روز گرفتار کیا تھا۔ بتنیا جاہا ہے کہ مناف کوٹیپورا کے ونایک کے قتل معاملہ میں چند قبل ہی ضمانت پر رہا ہوا تھا۔ 


بجلی تار کے کھمبے سے تیز رفتار کار ٹکراگئی ، پانچ افراد زخمی 

نشہ کی حالت میں ڈرائیونگ کا شبہ 

منگلور 05؍ مارچ (فکروخبرنیوز) منگلور کے مضافاتی علاقے ڈیرلاکٹے سے منگلور شہر کی جانب سے آرہی تیزرفتار کار بجلی کھمبے سے ٹکرانے کی وجہ سے اس پر سوار پانچ افراد کے زخمی ہونے کی واردات کل رات پاؤنے نو بجے پیش آئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کے شیما کالج کے کے پانچ میڈیکل کے طلباء منگلو رکی جانب سے آنے کے دوران ان کی کار ایک بجلی تار کے کھمبے سے ٹکراگئی تھی۔ حادثہ میں زخمی افراد میں سے دو کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق طلباء کا تعلق کیرلا سے ہے اور وہ ہونڈا سٹی کار رجسٹریشن نمبر KL 13 Q 9696 پر سوار تھے۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ میٹنگ پوائنٹ بارمذکورہ نوجوان کچھ دیر قبل ہی نکلے تھے اور اس کے بعد ہی یہ حادثہ پیش آیا۔ بتایا جارہا ہے کہ وگنیش نامی شخص کار ڈرائیونگ کررہا تھا اور تیز رفتاری کی وجہ سے وہ کنٹرول کھو بیٹھا۔ نشہ آور مشروبات کار سے برآمد کرلی گئی ہے۔ کوناجے پولیس معاملہ کی تحقیقات کررہی ہے۔ 

Share this post

Loading...