نوائطی تہذیب وثقافت پر کونکنی خاتون کی کتاب آرہی ہے منظرِ عام پر، 14 فروری اتوار کی شام منعقد ہوگی رونمائی کی تقریب

بھٹکل؍ 13 فروری 2021(فکروخبرنیوز) نوائط محفل کے تحت نوائطی تہذیب وثقافت کی بقا کے لیے کوششیں ہوتی آرہی ہے۔ قلمی میدان میں بھی نونہالوں کو آگے لانے کے لیے اس کی کوششیں قابلِ ذکر ہیں۔ اس کے تحت مضمون نویسی کے مقابلہ بھی منعقد کیے جاچکے ہیں لیکن وہ زیورِ طباعت سے آرستہ نہیں ہوسکے۔ یہ بات بھی آپ کو معلوم ہونی چاہیے کہ غیر نوائطی احباب بھی نوائط تہذیب کے بارے میں لکھتے آرہے ہیں اور کئی طلباء نے اپنے مقالات پر مواد حاصل کرنے کے لیے بھٹکل کا رخ کیا۔ اب خوشی کی بات ہے کہ ہرشا بھٹ نامی کونکنی خاتون نے نوائط تہذیب اور یہاں کی ثقافت کو اجاگر کرتے ہوئے ایک کتاب ترتیب دی ہے۔  ان باتوں کا اظہار نوائط محفل کے صدر جناب محتشم عبدالرحمٰن صاحب نے پریس کانفرنس میں کیا۔ موصوف نے مزید بتایا کہ اس کتاب میں نوائط لوگوں کے بارے میں بتایا گیا ہے  چند کی ایک باتوں سے اتفاق نہیں ہوسکتا لیکن پوری کتاب میں اس ایک آدھ بات اونچ نیچ ہوجائے تو وہ نذر انداز کردی جاتی ہے۔ اس بات پر انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ ہم ابھی تک تفصیلی لہجہ، گرامر اور تلفظ کے سلسلہ میں پورے طور پر کامیاب نہیں ہوسکے ہیں۔ موصوف نے بتایا کہ اس کتاب کی اہمیت کااندازہ اسی بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ورلڈ کونکنی اسوسی ایشن نے نشر کیا ہے۔ اس کتاب کا اجراء تاریخی مقامات ناؤجے فاتر شام پانچ بجے سن شائن اسپورٹس سینٹر کے زیر اہتمام منعقد کیا جائے گا۔ اس کے بعد رات نو بجے مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں شعراء اپنا نیا کلام سنائیں گے۔ انہوں نے جملہ احباب سے شرکت کی درخواست کی ہے ۔  جناب عتیق الرحمن شاہ بندری نے پروگرا کی مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام میں کونکنی ورلڈ اسوسی ایشن کے ذمہ داران تشریف لائیں گے جس میں وامن شینائی، ہانگیو آئس کریم کے مالک پردیب پائی، گردت بنٹوالکر اور دیگر احباب شامل ہیں۔ مقامی مہمانوں میں مولانا محمد الیاس ندوی، جناب عتیق الرحمن منیری اور دیگر احباب بھی شریک رہیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ مشاعرہ میں کوئز مقابلہ بھی منعقد کیا جائے گا جس میں قوم کے خدمتگاروں کے متعلق سوالات کیے جائیں گے۔ 
مولانا ارشاد افریکہ ندوی نے سن شائن کے زیر اہتمام پروگرام انعقاد کا موقع فراہم کرنے پر نوائط محفل کا شکریہ ادا کیا اور ان دونوں نشستوں میں شرکت کی گذارش کی۔ 

 

Share this post

Loading...