بھٹکل 15 فروری 2021 (فکرو خبر نیوز) نوائط محفل کی جانب سے شہر کے تاریخی مقام ناوجے فاتر میں نوائطی مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا جس میں بھٹکل کے شاعروں نے اپنا اپنا کلام پیش کیا۔ اس کے علاوہ نوائطی آف بھٹکل نامی کتاب کی مصنفہ محترمہ ہرشا بھٹ نے بھی مختلف شاعروں کا کلام پیش کیا۔
شاعروں نے جہاں نوائطی تہذیب و ثقافت کو اجاگر کرنے کی کوشش وہیں بھولی یادیں بھی لوٹائیں جس سے کچھ لمحے کے لئے حاضرین ماضی کی یادوں میں گم ہوگئے۔
نائب صدرِ تنظیم جناب عتیق الرحمن منیری صاحب نے نوائط محفل کی خدمات کی سراہنا کرتے ہوئے مختلف باتوں کی طرف توجہ دلائی ۔ انہوں نے کہا کہ شاعروں کے بجائے ان کا کلام بچوں کی زبانی پیش کیا جائے جس طرح کچھ ماہ قبل جناب عبد الرحمن صاحب محتشم کے مکان پر منعقدہ پروگرام میں کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ تاریخی مقامات کی صفائی اور اس کی حفاظت کے سلسلہ میں نوائط محفل کو آگے آنے پر بھی زور دیا۔
Share this post
