نوائط محفل کے دفتر میں منعقدہ اس پریس کانفرنس میں انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میرا نوائط محفل کے علاوہ کسی بھی تنظیم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ میں وہاں دکان کی افتتاح کے لیے گیا ہوا تھا اور اس سے قبل مجھے کچھ اس کے بارے میں پتہ نہیں تھا۔ اسی پریس کانفرنس میں محتشم جان عبدالرحمن صاحب نے بھی وضاحت کی کہ صادق اسرمتا کا تعلق نوائط محفل سے ہی ہے ، وہ ہمیشہ اس کے لیے کام کرتے آرہے ہیں اور امید ہے کہ وہ آئندہ بھی اس کے لیے اپنا تعاون جاری رکھیں۔ ملحوظ رہے کہ جناب صادق اسرمتا کے ہاتھوں ایک دکان کے افتتاح کے بعد سوشیل میڈیا پر عام ہورہی خبر میں جناب صادق اسرمتا کے تعارفی کلمات میں انہیں کرناٹکا نوائط سنگھا کا چیرمین لکھا گیا جس پر بہت سے سارے لوگوں نے اعتراض جتاتے ہوئے کہا کہ جب ایک شخص ایک جگہ کلیدی عہدے پر فائزہے تو دوسری جگہ کلیدی عہدیداران میں اس کا نام کیوں آرہا ہے ؟ اور اسی کی وضاحت کے لیے کل رات نوائط محفل کے دفتر میں ایک پریس کانفرنس کی گئی جس میں خود صادق اسرمتا نے اس بات کی وضاحت کی کہ وہاں لکھنے میں غلطی ہوگئی تھی، حقیقت یہ ہے کہ میرا تعلق نوائط محفل سے ہی ہے ۔
Share this post
