نوائط میڈیا آن لائن سیرت کورس کا تقسیم انعامات کے ساتھ اختتام

بھٹکل: 17اگست 2020 (فکروخبر/ پریس ریلیز ) طلبہ کی تعطیلات کو کارآمد بنانے کیلئے  6 جولائی 2020 کو نوائط میڈیا کے تحت شروع ہونے والے پندرہ روزہ سیرت آن لائن کورس کا ٢٢ جولائی کو اختتام ہوا تھا مگر حالات کی ناسازگاری کی وجہ سے انعامی تقریب منعقد ‌کی جاسکی تھی جس کے لئےآج 17 اگست بروز پیر کو اس کورس کی انعامی تقریب جامعہ آباد روڈ بھٹکل میں واقع مولانا ابوالحسن علی اکیڈمی میں منعقد ہوئی، جس میں بطور مہمان بانی اکیڈمی مولانا الیاس جاکٹی ندوی ، سرپرست نوائط میڈیا مولانا عبد الحمید اطہر ندوی، جناب عبد العظیم امباری صاحب وغیرہ شامل تھے، 
واضح رہے کہ 22 طلبہ‌ اس کورس میں شرکت کرکے انعامات کے حقدار رہے

خیال رہے کہ اس کورس میں صرف 6 دنوں میں 130 ناموں کا اندراج ہوا جو کہ 12 سال سے 22 سال تک محدود کیا گیا تھا، روزانہ 30 سے لے کر 35 منٹ کا درس ہوتا، کچھ وقفہ سوالات کیلئے مختص تھا، 
 مولانا الیاس جاکٹی ندوی، مولوی ابراہیم رکن الدین، مولوی یاسین نائطے ندوی، مولوی عبد النور فکردے ندوی ، مولوی فواز منصوری، مولوی جعفر صوان ندوی اس کورس میں بحیثیت استاذ شریک تھے

ادراہ نوائط میڈیا تمام مقررین اور شریک طلبہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان سب کے حق میں دعا گو ہے۔

Share this post

Loading...