بھٹکل 24/ نومبر 2019(فکروخبر نیوز) مجلس ملیہ نوائط کالونی بھٹکل کے زیراہتمام جلسہ سیرت النبی ﷺ اور بین المکاتب نعتیہ مسابقہ 26/ نومبر 2019ء بروز منگل بعد عشاء ساڑھے آٹھ بجے احاطہئ ملیہ میں منعقد کیا جارہا ہے جس میں بطورِ مہمانِ خصوصی ناظم مدرسہ امداد العلوم وامام وخطیب جامع مسجد ٹین پوش لال نیکری (حیدرآباد) مولانا احمد عبیدالرحمن صاحب ندوی شرکت کررہے ہیں۔ پروگرام کے ذمہ داروں کی جانب سے دی گئی جانکاری کے مطابق اس پروگرام میں شہر بھٹکل کے شبینہ مکاتب کے طلباء کے مابین نعتیہ مسابقہ بھی ہوگا نیز شبینہ مکتب مجلس ملیہ کے طلباء اپنا دلچسپ پروگرام پیش کریں گے۔ یاد رہے کہ نعتیہ مسابقہ کے لیے کل چالیس شبینہ مکاتب سے اسی مساہمین نے شرکت کی تھی جن میں کل سولہ طلباء کا فائنل راؤنڈ کے لیے انتخاب کیا گیا ہے۔ پروگرام میں عوم الناس سے شرکت کی درخواست کی گئی ہے۔
Share this post
