نوائط محفل نے نوائط زبان کی حفاظت پر غور کرنا شرو ع کردیا(مزید ساحلی خبریں)

اس میٹنگ میں شہر کے علاوہ مضافات کے علاقوں کے نمائندوں نے شرکت کرتے ہوئے اپنی بہترین آراء سے نوازا ۔ بالآ خر کافی بحث ومباحثہ کے بعد انتظامیہ نے پندرہ رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جو حروف تہجی کی ترتیب اور زبان کو درپیش مسائل کے حل پر غور وخوض کرے گی۔ 
پندرہ رکنی تحقیقاتی کمیٹی کی تفصیلات کچھ اس طرح ہے۔ 
جناب اقبال سعیدی کنوینر 
جناب زبیر جوکاکو نائب کنوینر 
جناب مصطفی تابش خلیفہ 
جناب مولانا عبدالعلیم قاسمی 
جناب سمیع اللہ برماور 
جناب انصاری شاہ بندری 
جناب جیلانی کولا 
جناب مولانا عبدالعظیم قاضیا ندوی 
جناب مولانا عبدالرحیم گنگاولی 
جناب شبیر داولجی ولکی 
جناب مولوی محمد حسین گیما
جناب محمد علی باشاہ 
جناب قاضی محمد ارشاد منکی 
جناب مولانا محمد الیاس ندوی کنڈلور 
جناب مولانا محمد شاہین قمر ندوی 


کاسرگوڈ : بینک ڈکیتی معاملہ:مزید دو ملزم گرفتار 

کاسرگوڈ 25؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) کڈلو کوآپریٹیو سوسائٹی بینک میں دن دہاڑے پیش آئے ڈکیتی واردات میں پولیس نے مزید دو افراد کو حراست میں لیا ہے۔ ملزمان کی شناخت مجیب (27) مقیم کڈلو چوکی اور جیومن فیلکس (30) مقیم یرناکولم کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 7؍ ستمبر کی دوپہر کو مذکورہ بنک میں چار افراد داخل ہوئے اور اس میں موجود اکیس کلو سونا اور کئی لاکھ روپئے لے کر فرار ہوگئے تھے۔ بتایا جارہے کہ اس واردات کا اصل ملزم مجیب واردات کے منظر عام پر آنے کے بعد فرار ہوگیا جس کو پولیس نے اسی واردات کے ایک اور اہم ملزم جیومن فیلکس کے ساتھ گرفتار کرلیا ہے۔ اس سے پہلے پولیس نے اس معاملہ میں شریف (42) کریم (32) محمد سبیل (27) مشوک (25) شہنواز (22) کو گرفتار کرنے کے بعد ایک ناریل کے درخت کے نیچے چھپائی گئے زیورات کو برآمد کرلیا تھا جس کا وزن تقریباً سات کلو بتایا گیا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ان ملزمان کو پولیس بیس دن کے اندر گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی تھی جبکہ واردات کے اہم ملزم سمجھے جانے والے مجیب اور جیو من فیلکس 49دن کے بعد حراست میں لیے گئے۔ مذکورہ دو افراد واردات کے انجام دہی کے بعد تمل ناڈو اور کرناٹک کے بعض علاقوں میں روپوش تھے ۔ذرائع کے مطابق پولیس نے مجیب کو ان کے موبائل فون پر ٹریس کرتے ہوئے وراج پیٹ سے گرفتار کرلیا ۔ جبکہ اس کے اور ساتھی کوئمبتور سے حراست میں لیا گیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ منگلور میں ہوئی ملاقات کے بعد ہی دونوں کے درمیان گہری دوستی ہوگئی تھی جس کے بعد دونوں گانجا کی تجارت کیا کرتے تھے۔ 


لاری اور بائک کے درمیان تصادم : موٹر سوار ہلاک 

اڈپی 25؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) موٹر بائک اور لاری کے درمیان پیش آئے تصادم میں تعلق پنچایت ممبر کیشو کمار(65) کی موقعۂ واردات پر ہی ہلاک ہونے کی واردات اہم شاہراہ 66پر سالی گرامی علاقے کے قریب پیش آئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایک ٹرک پیچھے سے مذکورہ شخص کے موٹر بائک سے تیز رفتاری کے ساتھ ٹکراگئی جس کی وجہ سے یہ زمین پر آرہا اور لاری کی زد میں آگیا ۔ عوام کے مطابق اہم شاہراہ کی توسیعی کام کی وجہ سے کئی افراد سڑک حادثے میں اب تک ہلاک ہوچکے ہیں۔ کئی جگہوں پر اب بھی کام باقی ہے جس کی وجہ سے سواریوں کو دشواریاں پیش آتی ہیں اور نتیجہ بڑا سنگین ہوتا ہے۔ مذکورہ شخص برہماور کے قریب ہراڈی اسمبلی حلقہ سے تعلق پنچایت ممبر تھا اور اپنی سماجی خدمات کی وجہ سے عوام میں کافی مقبولیت حاصل کرچکا تھا۔ کوٹا پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس تحقیقات کررہی ہے۔ 

Share this post

Loading...