اور اس زبان کی جتنی پاسبانی اور حفاظت کی جائے اس کے اندر اُتنی ہی نزاکت پیدا ہوتی ہے اور دوسرے زبانوں میں ضم ہوکر اپنی شناخت کھونے سے محفوظ رہتی ہے ۔ ہر زبان کے اپنے اپنے محافظ ہوتے ہیں اسی طرح نوائط زبان اور اس قوم کی تہذیب و تمدن کی پاسبانی کے لیے شہر میں مختلف ناموں سے ادارے قائم ہے اس میں ایک ادارہ نوائط محفل بھی ہے جو گذشتہ پانچ سالوں سے زبان وتہذیب کی ترویج کے لیے مختلف پروگراموں کے انعقاد کے ساتھ نوجوان نسل میں اپنی زبان سے محبت اور لگاؤ قائم رکھنے کی کوشش کررہاہے۔اسی مناسبت سے چونکہ اہلیانِ بھٹکل کا ایک بہت بڑا طبقہ خلیج ممالک میں برسرِ روزگار ہے یہاں بھی اس سلسلہ کو قائم رکھنے کے لیے نوائط محفل نے دبئی سے اس کا آغاز کرتے ہوئے ایک مختصر نشست میں اس کا اعلان کیا ۔سرپرست نوائط محفل جناب عبد الرحمن صاحب محتشم کی دعوت پر بھٹکل ہوٹل دبی میں کل بعد نماز عشاء ساڑھے نو بجے عشائیہ سے فارغ ہونے کے بعد فکروخبر ایڈیٹر انچیف مولانا ہاشم ایس ایم ندوی کے زیرِ صدارت نوائط محفل کے مشاورتی اجلاس کاانعقاد کیا گیا۔ مولانا ارشاد علی افریقہ ندوی کے تلاوت قرآن پاک کے بعد مولانا سید ہاشم ندو ی جلسہ کی غرض وغایت پر روشنی ڈالی ۔بعد ازاں سرپرست نوائط محفل جناب عبد الرحمن صاحب محتشم نے نوائط محفل کی اب تک کے تمام پروگراموں اور کاموں پر روشنی ڈالتے ہوئے اس کا مکمل خاکہ پیش کیا۔ اغراض ومقاصد اور خلیج میں نوائط محفل کو شروع کرنے کی اہمیت بتاتے ہوئے دبی سے اس کا آغاز کرنے کا اعلان کیا گیا،دبی نوائط محفل کے لئے جناب سید ابو بکر مالکی صاحب کوبحیثیت کنوینر اورنائب کنوینر کے عہدے پر جناب حسن باپا حسن باپو صاحب کو بالاتفاق فائز کیا گیا۔ اجلاس میں مہمانِ خصوصی کے طو پر سکریٹری جنرل بھٹکل مسلم خلیج کونسل جناب یونس صاحب قاضیا موجود تھے، اور مندرجہ ذیل احباب شریک تھے ، جنہیں دبی کی کمیٹی کے ممبران کی حیثیت سے تسلیم کیا گیا۔
جناب عبدالرحمن صدیقی صاحب
جناب ابو محمد مختصر صاحب
جناب سید ابو بکر مالکی صاحب
جناب حسن باپا حسن باپو صاحب
جناب الطاف دامودی صاحب
جناب رحمت اللہ راہی صاحب
جناب مولانا ارشاد افریقہ ندوی صاحب
جناب مولانا محمد نیر قمر ندوی صاحب
جناب صدیق محتشم جان صاحب
جناب سید ہاشم ایس ایم ندوی صاحب
اور مزید ناموں کا اعلان عنقریب کیا جائیگا،دعائیہ کلمات پر مجلس اپنے اختتام کو پہنچی ۔
Share this post
