بھٹکل :نوائط کالونی اہم شاہر راہ پربائیک ٹکراگئی دوسری بائیک سے : ایک شدید زخمی (مزید ساحلی خبریں)


الواس کالج میں زیرِ تعلیم ممبئی کا نواجوان لاپتہ 

ملکی 04جون (فکروخبرنیوز ) موڈبدری کے مشہور و معروف کالج الواس میں زیرِ تعلیم ممبئی سے تعلق رکھنے والے ایک طالبِ علم کے لاپتہ ہونے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے ۔ نوجوان کی شناخت ورون سیلماتھ مقیم ممبئی کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ، بتایاجارہاہے ورون آٹھ مئی کو موڈربدری سے ممبئی کے لئے نکلا تھا، چھٹیاں بتانے کے بعد جب وہ واپس ممبئی سے موڈربدری آرہاتھاتو اس بیچ اچانک وہ لاپتہ ہوگیا ہے، وہ مستی گندھا ٹرین سے ممبئی سے موڈبدری آرہا تھا، اس کے ساتھ سفر کررہے مسافروں کا کہنا ہے کہ وہ 31مئی صبح ہی ملکی میں اُتر گیا تھا، مگر وہ موڈبدری نہیں پہنچا، پولس معاملہ درج کرنے کے بعد تحقیق کررہی ہے ۔ 


ہوم اسٹے حملے کے ملزم پر کورٹ عدالت میں جان لیوا حملہ 

منگلور 04جون(فکروخبرنیوز ) پڈیل میں ہوم اسٹے حملے کے ملزم پر آج شہر کے ایک عدالت کے صحن میں جان لیوا حملہ کئے جانے کی خبر موصول ہوئی ہے ، اطلاع کے مطابق پٹیل ہوم اسٹے حملے ملزم سبھاش کو آج منگلور کے سیشن کورٹ میں سنوائی کے لئے پیش کرکے واپس لایاجارہاتھا کہ ایک حملہ آور کی جانب سے ا س پر جان لیوا حملہ کئے جانے کی کوشش کی گئی ۔ بتایاجارہاہے کہ حملہ کی شناخت راجہ عرف جاپان منگا کی جانب سے یہ چاقو حملہ ہوا تھا، پولس نے حملہ آور کے چنگل سے بچاکر سبھاش کو بچالیا ہے جب کہ جاپان منگا کو گرفتا کرلیا گیا ہے ۔ 

Share this post

Loading...