جب کہ سات سال جیل اور پانچ ہزار کا جرمانے کی سزا پانے والے قاتلوں کی شناخت سبھرامنیا کدری اور گنیش کوڈیکال کی حیثیت کی گئی ہے۔ ہرجانے کی رقم نوشاد قاسمجی کے اہلِ خانہ کو ادا کرنے کی ہدایت عدالت نے کی ہے۔ملحوظ رہے کہ انڈرورلڈ سے تعلق رکھنے والے یہ مجرم فالنیر میں 9اپریل 2009میں نوشاد کا قتل کردیا تھا۔ آج فیصلے کے سنائے جانے کے بعد نوشاد قاسمجی کے بھائی سمیر قاسمجی جو کورٹ میں موجود تھے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا ہے، اس کے علاوہ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ جن مجرموں کو سزا ملی ہے وہ پیشہ ور قاتل (سپاری کلرس)ہیں ،اصل میں ان کے سرغنہ کو گرفتار کرنا ہے جو ان کو قتل کے لئے اُکساکر کرایہ پر خریدا تھا۔
کنداپور میں پولس کی جانب سے وجئے کرناٹکا کے رپورٹر پر حملہ کرنے کا الزام؟
کنداپور 28نومبر (فکروخبرنیوز ) کل صبح ایک خودکشی کی رپورٹ حاصل کرنے گئے کنڑا ڈیلی اخباروجیا کرناٹکا کے ایک رپورٹر پر پولس کی جانب سے حملہ کئے جانے کی خبرنے صحافی برداری کو مشتعل کردیا ہے۔ رپورٹر کی شناخت جان ڈیسوزا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے، جب کہ پی ایس آئی ناصر حسین پر حملہ کئے جانے کا الزام لگایا گیا ہے، جب کہ کراولی کرناٹکا نامی آن لائن کنڑا اخبار کے رپورٹر شری کانت ہیماڈی کو پولس کی جانب سے گھسیٹے جانے کی بھی خبر بھی درج کی گئی ہے۔ الزام لگایاگیا ہے کہ ایس آئی ناصر حسین نے بلاوجہ جان ڈیسوز کے پیٹھ پر وار کیا تو وہیں شری کانت کے ہاتھ پکڑ کر بے دردی سے کھینچ لے گئے ۔کنداپور رپورٹرس فورم نے صحافیوں کے ساتھ اس سلوک کی یکسر مذمت کرتے ہوئے سخت احتجاج درج کرایا ہے، اور متعلقہ پولس افسران کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ بھی کیاہے۔ پولس انتظامیہ کی جانب سے عام عوام کی آواز بننے والے صحافیوں پر اس طرح کے رویے سے عوام بھی مشتعل ہیں۔
Share this post
