منگلور:03فروری2019(فکروخبرنیوز)بھٹکل کے وکیل نوشاد قاسمجی قتل معاملہ سمیت کئی معاملات میں مطلوب انڈرورلڈ ڈان روی پجاری کو گرفتار کر لیا گیا ہے ، روی پجاری کو مغربی افریقی ملک سینیگال کے دارالحکومت ڈکر سے گرفتار کئے جانے کی تصدیق کر لی گئی ہے ،رپورٹ کے مطابق روی پجاری ہندوستان میں اپنے تمام کالے کرتوت انجام دینےکے بعد نام بدل کر سینیگال میں عیاشی کر رہا تھا
رپورٹ کے مطابق روی پجاری پر ۷۰ سے زائد معاملات درج ہیں جس میں قتل،وصولی وغیر ہ معاملات بھی شامل ہیں
مفرور ملزم کو سلاخوں ک پیچھے کھڑاکرنے کرناٹکا پولس کئی ماہ سے سینیگال پولس سے رابطہ میں تھی ریاستی وزیر اعلی ایچ ڈی کمار سوامی نے روی کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ روی پجاری کو ۱۹ جنوری کو سینیگال پولس نے کرناٹکا پولس کے تعاون سے گرفتار کر لیا ہے اور سینیگال حکومت نے پجاری کو کرناٹکا پولس کی تحویل میں دینےکا حکم بھی جاری کیا ہے امید ہے کہ جلد ہی ملزم کرناٹکا پولس کسٹڈی میں ہوگا،کمار سوامی نے مزید کہا کہ وزیر اعیل کے عہدہ کا حلف لینےکے بعد انہوں نے ڈی جی،ای جی پی اور اے ڈی جی پی سے انڈر ورلڈ ڈان روی پجاری کے تعلق سے ایک میٹنگ بلائی تھی جس میں انہوں نے اعلی افسران کو روی پجاری کی گرفتاری کا کام سونپا تھا،اسی دوران پولس کو پتہ چلا کہ روی پجاری سینیگال میں اپنی شناخت تبدیل کر انتھونی فرنانڈیس کے نام سے نئی زندگی جی رہا ہے جس کے بعد کرناٹکا پولس نے سینیگال پولس سے رابطہ کر ملزم پر شکنجہ کسنے میں کاماب ہو گئی ، بتادیں کہ پجاری منگلور میں وکیل نوشاد قاسمجی قتل کا اہم ملزم ہے جسے اس کے اپارٹمنٹ کے باہر بد معاشوں نے گولیوں سے چھلنی کر دیا تھا
Share this post
