27؍فروری 2024 : سال گزشتہ کی طرح امسال بھی نونہال سینٹرل اسکول بھٹکل میں بوائز اور گرلز دونوں سیکشین کے دسویں جماعت سے فارغ ہونے والے طالبہ اور طالبات کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
گرلز سیکشن کی الوداعی تقریب 11 فروری اور 15 فروری کو بوئز سیکشن کی الوداعی تقریب منعقد کی گئی۔
طالبات کے اعزاز میں الوداعی تقریب میں اس سال دسویں جماعت میں زیر تعلیم 31 طالبات امسال نونہال سینٹرل اسکول سے فارغ ہو رہی ہیں جن کی طرف سے نمائندگی کرتے ہوئے دسویں جماعت کی کلاس ہیڈ خولہ اور ایک طالبہ آسیہ نے اپنے تاثرات پیش کیے اور نونہال سینٹر اسکول میں بیتے ہوئے ان لمحات کو یاد کیا اور دوران تعلیم پیش آنے والی مشکلات اور اساتذہ کی طرف سے ملنے والی شفقتوں اور محبتوں کی اظہار کرتے ہوئے بادل ناخواستہ اسکول کو الوداع کہا۔ اس موقع پراسکول مینجمنٹ اور پرنسپل اور سرپرستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سرپرستوں کے لیے سیرت سے متعلق سوالات پوچھے گئے اور اسی مجلس میں سینئر معلمات کے ہاتھوں انعامات سے نوازا گیا۔
اسی طرح طلبہ کے اعزاز میں منعقدہ الوادعی پروگرام میں بھی طلبہ نے اپنے تأثرات پیش کیے اور اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ یاد رہے کہ امسال 23 طلبہ ایس ایس ایل سی فراغت حاصل کررہے ہیں۔
اسکول مینجمنٹ میں جناب کولا شبیب صاحب و جناب عوف صاحب نے بچوں سے خطاب کرتے ہوئے علم کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور طالب علم کا اساتذہ کے ساتھ بہترین ربط و تعلق رکھنے اور شرعی حدود میں رہتے ہوئے طالبہ کو اعلی تعلیم حاصل کرنے پر زور دیا اور اسی نونہال سینٹر بھٹکل کا اہم مقصد دینی بنیادوں پر عصری علوم کی ترویج کو اپنا نصب العین قرار دیا۔
ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر فاطمہ ویدا نے طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ محنت اصل کامیابی کا زینہ ہوتا ہے، لہذا ہمیں اب ایس ایس ایل سی امتحان کو پیشِ نظر رکھ کر اس کے لیے پوری تیاری کرنی ہے، اسی طرح سرپرستوں کو بھی اپنے بچوں کی فکر کرنے کی ضرورت ہے۔
چند سرپرستان نے بھی اسکول اور بچوں کی تعلیم کے تعلق سے اپنے جذبات اور احساسات کا اظہار کیا اور طلبہ وطالبات کے لیے اساتذہ اور معلمات کی جانب سے کی جارہی کوششوں کی پذیرائی کی۔
Share this post
