اسی دوران آج صبح اپنے نجی کام سے کنداپور جارہے تھے کہ ناؤندہ کے قریب بس کے اچانک بریک لگانے کی وجہ سے ان کی بائک بس سے ٹکراگئی جس کی وجہ سے بائک پر سوار دو نوں افراد زخمی ہوگئے۔ فکروخبر کے مطابق بائک کی پچھلی سیٹ پر سوار محمد غوث کو سخت چوٹیں پہنچی۔ مقامی افراد کی جانب سے اسپتال لے جانے کے دوران محمد غوث کی موت واقع ہوگئی۔ گنگولی پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔
Share this post
