نوجوان کی سالگرہ میں بدتمیزی اور پولس پر حملہ ،پانچ افراد گرفتار(مزید ساحلی خبریں)

اور انہیں دھمکانے لگے ،تھانہ میں شکایت درج کئے جانے پر پولس انہیں پوچھ تاچھ کے لئے تھانہ لے گئی ،جہاں پر اثیق الدین نامی شخص جو کہ ان ملزمین میں سے ایک کا بھائی ہے وہ کچھ لوگوں کو لیکر پولس تھانہ آدھمکا، اور پولس کے ساتھ بدتمیزی کی، اور سب انسپکٹر اور عبدالقدیر کو دھمکی دینے کے ساتھ ہی دو پولس کانسٹیبل پربھی حملہ کر ہنگامہ کھڑا کر دیا ،جس کے بعد پولس نے اسے بھی حراست میں لے لیا ،زخمی پولس کانسٹیبل پرائیویٹ ہسپتال میں زیر علاج ہے ،ملزمیں کی عدالت میں پیشی ہوئی جس کے بعد انہیں عدالتی تحویل میں لیا گیا ہے 


نیتراوتی ندی میں ڈوب کر نوجوان کی موت 

بنٹوال :05؍ستمبر(فکروخبرنیوز)نیتراوتی ندی میں ڈوب کر ایک نوجوان کی موت واقع ہونے کا واقعہ پیر کے روز 05ستمبر یہاں کائی کنجے نامی علاقہ میں پیش آیا ہے ، مہلوک کی شناخت رجنی کانت 24کی حیثیت سے کی گئی ہے ،بتایا جا رہا ہے کہ منگلور کے سرینواس کالج میں پڑھ رہا رجنی کانت اپنے ساتھیوں کے ساتھ دوپہر نیتراوتی ندی میں نہانے نکلا تھا، ندی میں نہانے کی جگہ پانی کی گہرائی کا اندازہ نہ ہونے کی بناء پر اس کی ڈوب کر موت ہوگئی ،بنٹوال پولس انسپکٹر نندا کمار اور دیگر پولس اہلکار موقع پر پہونچے 


4.5 کروڑ کا گھپلہ کر فرار ہونے والا شخص گرفتار

منگلور :5؍ستمبر (فکروخبرنیوز) مہاراشٹرا کے تین سو افراد کودھوکہ دیکر 4.5کروڑ لیکر رفوچکر ہونے والے افراد کی ٹولی میں سے ایک منگلور سے تعلق رکھنے والے فرد کو منگلور پولس کی جانب سے حراست میں لئے جانے کی خبر موصول ہوئی ہے ،گرفتار شدہ شخص کی شناخت سنتوش بھوجنا پجاری کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ ممبئی کے مہاتما پھول چو ک پولس تھانہ میں ایک کیس میں مطلوب تھا، پولس کے مطابق 2014میں سری سائی اقویرا نامی ایک کمپنی نے مہاراشٹرا کے قریب تین سو لوگوں سے چال کی تعمیر کے نام پر 4.5کروڑ روپئے جمع کئے ،اور اس کے بعد نہ ہی ان کی جانب سے چال کی تعمیرکی پہل ہوئی اور نہ ہی لوگوں کو ان کے پیسے واپس ملے ،اور ساتھ ہی اس کمپنی کے تمام ممبر فرار ہوگئے ، جن میں سے چار افراد کوممبئی پولس حراست میں لینے میں کامیاب ہو گئی تھی، سنتوش اس گھپلہ کے بعد دو سالوں سے لاپتہ تھا ،پولس کو ملی خفیہ جانکاری کی بناء پر کہ وہ منگلور میں شرتڑی نامی گاؤں کے ایک گھر میں چھپا ہوا ہے ،پولس انسپکٹر رام چندرا کی قیادت میں ایک ٹیم کو تشکیل دے کر اس گھر پر چھاپہ مار اسے گرفتار کرلیا گیا ہے ،منگلورسٹی پولس چیف یم چندرشیکر کا کہنا ہے کہ مہاتما پھول چوک پولس تھانہ کی جانب سے تحریری درخواست دی گئی تھی کہ ملزم کو ان کے حوالہ کیا جائے ،پولس نے ملزم کو عدالت میں پیش کیا ،عدالت کے حکم کی بناء پر ملزم کو ممبئی پولس کے حوالہ کیا گیا ہے

Share this post

Loading...