لیکن جب مذکورہ نوجوان مالدیپ پہنچا تو اسے چوکیداری کی مزدور کرنے پر مجبور کیا گیا۔وعدہ خلافی اور جعل سازی سے ناراض نوجوان پانچویں دن واپس ملک لوٹ آیا اور اپنے دوستوں او رمیڈیاکے احباب کی مدد سے ٹراویل ایجنسی پر روپیوں کے لوٹانے کے لیے دباؤ ڈالا ۔ پہلے تو انہوں نے انکار کیا لیکن جب دباؤ بڑھ گیا تو ٹراویل ایجنسی روپئے لوٹانے کے لیے راضی ہوگئی ہے۔
منگلور : چار سٹہ باز پولیس حراست میں
منگلور 10؍ مئی (فکروخبرنیوز) منگلور پولیس نے آئی پی ایل کرکٹ کھیل کے دوران سٹہ لگانے والے ایک گروہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے چار افراد کو حراست میں لیے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزمین کے پاس تقریباً 21.20 لاکھ روپئے مالیت کی چیزیں بھی ضبط کرلی ہیں ۔ ملزمین کی شناخت راجیش (32) سری جیت شیٹی (27) پرجیت (27) اور پرشانت (33) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ سٹی کرائم پولیس کو اس بات کی اطلاع ملی کہ جیل روڈ پرانوواکارمیں چار افراد آئی پی ایل میچ پر سٹہ لگارہے ہیں۔ پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ان کو حراست میں لینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ پولیس نے ان کے پاس سے چار لاکھ نوے ہزار روپئے نقدی چھ موبائل فون ، ایک لیپ ٹاپ ، ایم ٹی ایس ڈونگل ، ٹیوٹا انووا کار ، بجاج پلسر بائک اور ایک ریکارڈ بُک ضبط کرلی ہے جس کی کل مالیت 21.20لاکھ روپئے بتائی جارہی ہے ۔ ملزمین کو مزید تحقیقات کے لیے بارکے پولیس کے حوالے کیا گیا ہے ۔
نہ تھمنے والے یہ سڑک حادثے : تازہ حادثے میں ایک ہلاک
اڈپی 10؍ مئی (فکروخبرنیوز) تیز رفتار بس کی جانب سے ایک بائک کو روندنے کے بعد بائک سوار کے ہلاک ہونے کی واردات پڈوبدری کے قریب اچلا اہم شاہراہ 66پر پیش آئی ہے۔ مہلوک شخص کی شناخت قلندر کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ شخص اپنی بائک رکوا کر موبائل فون پر بات کررہا تھا کہ منگلور اڈپی کے درمیان چلنے والی نجی بس نے پیچھے سے بائک کو روند ڈالا جس کی وجہ سے موقعۂ واردات پر ہی قلند رکی موت واقع ہوگئی۔ بتایا جارہا ہے کہ ایک بس کو اوورٹیک کرنے کے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔ پڈوبدری پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے ۔ مزید تحقیقات جاری ہیں ۔
Share this post
