اس واقعہ سے کچھ ہفتے قبل ہی ممبئی میں پولیس نے سیلفی لیتے ہوئے سمندر میں گرنے والی ایک لڑکی کو بچانے والے شخص کی موت کے بعد خطرناک سیلفیز لینے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا تھا۔پولیس نے ممبئی میں 16 مقامات کو سیلفی لینے کیلئے خطرناک قرار دیتے ہوئے مقامی کونسل سے لائف گارڈز تعینات کرنے کے ساتھ ساتھ انتباہی بورڈ آویزاں کرنے کو کہا ہے۔گذشتہ سال مئی میں ایک روسی خاتون بندوق کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے گولی لگنے سے ہلاک ہو گئی تھی۔اسی طرح گزشتہ فروری امریکا میں ایک پائلٹ سیلفی فوٹوز لیتے ہوئے اپنے چھوٹے طیارے کا کنٹرول کھو بیٹھا۔ اس واقعہ میں طیارے میں سوار دونوں افراد ہلاک ہوئے تھے۔
5میسور میں فوج میں بھرتی ریلی
بنگلورو ۔2 فروری(فکروخبر/ذرائع) انڈین ایرفورس کے Yزمرے کے ایرمین (آٹو موبائل ٹکنیشن ، گراؤنڈ ٹریننگ انسٹرکٹر ، اے آئی ایف (پولیس) اور میڈیکل اسسٹنٹ)عہدوں کی راست بھرتی کیلئے 17-02-2016کو چامنڈی وہار اسٹیڈیم ، نظر آباد میسور میں ریلی منعقد ہوگی۔ ریاست سے تعلق رکھنے والے غیر شادی شدہ لڑکے اس میں حصہ لینے کے اہل ہوں گے، جن کی پیدائش01-08-1996سے 30-11-1999 کے درمیان ہوئی ہو۔
تعلیمی قابلیت: Yزمرے کے آٹو موبائل ٹکنیشین گراؤنڈ ٹریننگ انسٹرکٹر ، آئی اے ایف (پولیس) عہدوں کیلئے کسی بھی مضمون میں 10+2یا پی یو سی سال دوم میں کم از کم 50 فیصد مارکس کے ساتھ کامیابی کے علاوہ انگریزی میں 50فیصد مارکس حاصل کرنا ضروری ہے، یا سی بی ایس ای/ریاستی تعلیمی بورڈ /کونسل سے منظور شدہ یا اسوسی ایشن آف انڈین یونیورسٹیز سے 10+2 کے مساوی تصور کئے جانے والے دو سالہ پیشہ ورانہ کورس میں50فیصد مارکس سے کامیابی کے ساتھ انگریزی میں50فیصد مارکس حاصل کرنا ضروری ہے۔پیشہ ورانہ کورس میں انگریزی کا مضمون نہ ہوتو انٹرمیڈیٹ یا میٹری کولیشن میں انگریزی مضمون میں 50فیصد مارکس کا حاصل کرنا ضروری ہے۔Yزمرے کے میڈیکل اسسٹنٹ عہدوں کیلئے 10+2یا پی یو سی سال دوم میں سائنس اور انگریزی مضامین میں 50 فیصد سے کامیابی اور انگریزی موضوع میں 50 فیصد مارکس لازمی ہیں۔ اہل اور خواہشمند امیدوار ایس ایس ایل سی اور پی یو سی کے مارکس کارڈ اور تمام دستاویزات کے چار سیٹوں کے ساتھ 7عدد حالیہ پاسپورٹ سائز تصاویر کے ہمراہ بتاریخ17-02-2016کو صبح چامنڈی وہار اسٹیڈیم نظر آباد ،میسور میں حاضر ہوسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات میڈیکل ایرپورٹس کے ویب سائٹwww.airmenselection.gov.in کے علاوہ7 ایرمین سلکشن سنٹر ، نمبر 1کبن روڈ، بنگلور 01- یا دفتر کے فون نمبر:080-25592100 پر رابطہ کرسکتے ہیں یا اپنے قریبی امپلائمنٹ ایکسچینج مراکز سے رابطہ کیا جاسکتاہے۔
نتائج کا اعلان
بنگلورو۔2 فروری(فکروخبر/ذرائع) ریاستی سکینڈری ایجوکیشن ایگزامنیشن بورڈ کی جانب سے دسمبر2015میں منعقد کئے گئے ڈی ایڈ سپلیمنٹری سال اول اور دوم کے نتائج تمام ڈایٹ اداروں کو روانہ کردئے گئے ہیں۔متعلقہ ڈی ایڈاداروں کے پرنسپلوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ان نتائج کو ڈائٹ سے حاصل کرتے ہوئے 4فروری دوپہر دو بجے اس کا اعلان کردیں۔
بیوٹیشن کورس کی تربیت
بنگلورو۔2 فروری(فکروخبر/ذرائع) محکمۂ نوجوانان امور وکھیل کود کی جانب سے لڑکیوں کو خود کفیل بنانے کیلئے 12-02-2016 سے 24-02-2016تک شہر کے نروپتنگا روڈ پر واقع یووانیکا میں بیوٹیشن کورس کی تربیت فراہم کی جائے گی۔خواہشمند لڑکیاں اپنے جنم دن سے متعلق دستاویزات(ایس ایس ایل سی )کے ساتھ اپنے نام ویب سائٹ www.karnatakayouthportal.in پر رجسٹرکرواسکتی ہیں۔مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر :080-22214911 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
نتائج کا اعلان
بنگلورو۔2 فروری(فکروخبر/ذرائع) کرناٹک ہائی اسکول ایگزامنیشن بورڈ کی جانب سے دسمبر 2015کے دوران منعقدہ کمپیوٹر ایجوکیشن امتحانات کے نتائج03-02-2016کو بورڈ کی ویب سائٹwww.kseeb.kar.nic.in پر جاری کردئے گئے ہیں۔ امیدوار ویب سائٹ کے ذریعہ نتائج حاصل کرسکتے ہیں۔ جبکہ اسکول سطح کے نتائج اسپیڈ پوسٹ کے ذریعہ متعلقہ اداروں کو روانہ کردئے گئے ہیں۔ جہاں پر 04-02-2016 کو دوپہر دو بجے پرنسپلوں کے ذریعہ اس کا اعلان ہوگا۔
ایوارڈ یافتہ این سی سی ٹیم کی گورنر سے ملاقات
بنگلورو۔2 فروری(فکروخبر/ذرائع) کرناٹک وگوا کی این سی سی ٹیم جس نے دہلی میں یکم تا 20 جنوری منعقدہ ری پبلک ڈے کیمپ میں حصہ لیتے ہوئے ایوارڈ حاصل کیاتھا،اس ٹیم نے آج راج بھون میں گورنر واجو بھائی والا سے ملاقات کی، اس موقع پر گورنر نے ٹیم کو تہنیت پیش کی۔ اس موقع پر ٹیم نے دیش بھگتی پر مشتمل کنڑا نغمے سنائے ، جس میں یہ بتایا گیا کہ کرناٹک کے نوجوان ملک کے مستقبل کو روشن کرنے کیلئے جدوجہد کریں گے۔گورنر نے اس موقع پر این سی سی ٹیم کی بہترین کارکردگی کی ستائش کی اور بتایا کہ دہلی کی شدیدسردی میں ٹیم کے اراکین نے ریاست کا نام روشن کیا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کی حب الوطنی کو آواز دیتے ہوئے مشورہ دیا کہ وہ بہترین شہری بننے کی کوشش کریں۔کرناٹک وگوا کی ٹیم نے پرائم منسٹر بیانر میں رنرس اپ فلاگ ایریا مقابلہ بیسٹ کیڈیٹ اور بیسٹ کانٹین گیٹ میں پہلا اور گروپ ڈینس میں دوسرا مقام حاصل کیا۔ جبکہ اس ٹیم کے آدتیہ ایس پی بیسٹ کیڈیٹ سینئر ڈویژن بوائس میں پہلا ،نینادہالگیکر نے بیسٹ کیڈیٹ جونیئر ڈویژن بوائس میں پہلا اور درشنا کٹاریہ نے بیسٹ کیڈیٹ جونیئر ونگ ، گرلس میں دوسرا مقام حاصل کیا۔
Share this post
