نوجوان دوشیزہ لاپتہ ،لڑکی کی تلاش میں نکلے گروہ نے ایک گھر میں مچائی توڑ پھوڑ(مزید ساحلی خبریں)

اور توڑ پھوڑمچادی ،گھر میں انجان لوگوں کو گھستا دیکھ لوبو نے الال پولس کو اس معاملہ کی خبر دی ،پولس کو پہنچتادیکھ یہ گروہ اپنی کار پر سوار فرار ہونے کی کوشش کی، لیکن ان میں سے دو پولس کے ہاتھ لگ گئے ،جن کی شناخت شہاب اور مجید کی حیثیت سے کی گئی ہے ،الال پولس تھانہ میں اس معاملہ کی رپورٹ درج کی گئی ہے 


منگلور جیل ایک بار پھر سرخیوں میں 

تلاشی کے دوران قیدی کے پاس سے 500گرام گانجہ ضبط

منگلور: 20؍نومبر(فکروخبرنیوز) ضلع جیل اہلکار کی جانب سے قیدیوں کی تلاشی کے دوران 19نومبر ایک قیدی کے پاس سے 500گرام گانجہ برآمد کیا گیا ہے ،قیدی کی شناخت بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے ستیش کی حیثیت سے کی گئی ہے ،بتایا جا رہا ہے کہ ستیش کو چوری اور ڈاکہ کے الزام میں دھرمستھلہ پولس کی جانب سے حراست میں لیا گیا تھا ،اور سنیچر کے روز عدالت میں اس کی پیشی ہوئی تھی ،کورٹ سے جیل واپسی کے بعد جب اس کی تلاشی لی گئی تو اس کے پاس سے گانجہ بر آمد ہوا ،بتایا جا رہا ہے کہ اس نے میگی کی پیکٹ سے میگی کو نکال اس میں 500گرام گانجہ چھپاکر جیل میں لانے کی کوشش کر رہا تھا ،جس کے بعد ستیش اور اس کی ملکیت سے ضبط شدہ گانجہ بارکے پولس کے حوالہ کیا گیا ہے ،پولس نے اس معاملہ کی رپورٹ درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے،



بیوی پر گولی چلانے کے بعد خود بھی کرلی خودکشی 

کاسرگوڈ :20؍نومبر (فکروخبر نیوز)عورت پرگولی چلانے کے بعد ایک شخص کی جانب سے خودکشی کئے جانے کا واقعہ یہاں کاسرگوڈ میں پیش آیا ہے ،بتایا جا رہا ہے کہ میسور سے تعلق رکھنے والے توصیف نامی شخص نے کاسرگوڈ کے علاقہ کپنڈکا کی رہنے والی ایک عورت قمرالنساء پر گولی چلادی ،اس حملہ میں وہ زخمی ہوگئی ،جسے منگلور کے ایک ہسپتال میں داخل کیا گیا ،پولس نے اس معاملہ کی تفتیش شروع کر دی ہے ،اسی دوران یہ خبر سامنے آئی ہے کہ اس معاملہ کے ملزم نے میسور میں خود کشی کر لی ،کاسرگوڈ پولس نے میسور پولس کے ساتھ مل کر اس معاملہ کی تفتیش کر رہی ہے

Share this post

Loading...