بم دھماکہ کی دھمکی اور پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے والا نوجوان گرفتار

اڈپی 03؍ مارچ 2019(فکروخبر نیوز) بم دھماکہ کی دھمکی دینے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے کے الزام میں گرفتار ملپے سے تعلق رکھنے والے سورج پجاری (18) کو عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔ ملپے پولیس نے کل 02مارچ کو ملزم کو گرفتار کرلینے کے بعد اسے عدالت میں پیش کیا تھا جہاں اسے چودہ دنوں کی عدالتی تحویل دے دیا گیا ہے۔ ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ایک ویڈیو جو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا اپنے چہرے کو چھپاتے ہوئے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے ملپے ساحل پر بم دھماکہ کی بھی دھمکی دی تھی۔ پولیس اسے سوا موٹو معاملہ دفعہ 153A اور 505(2) کے تحت معاملہ درج کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔

Share this post

Loading...