ان کی اسی بات سے گھر واولوں کو شبہ ہونے لگا ،جس پر انہوں نے پولس تھانہ میں اپنے بیٹے کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی ،پولس نے اس معاملہ کی تحقیقات کرتے ہوئے چاروں دوستوں کو حراست میں لیتے ہوئے پوچھ گچھ کی اور ساتھ ہی انہوں نے ندی کے آس پاس تلاشی لی جہاں سے اس کی ایک گھڑی بر آمد ہوئی ،اس کے ساتھ ہی ماہر تیراکوں کی ایک ٹیم کی مدد سے ندی میں بھی سرچ آپریشن کیا گیا ،آخر کار ایک دن کے سرچ آپریشن کے بعد اس کی لاش ندی سے برآمد ہوئی ،پولس کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران اس کے ددوستوں نے اعتراف کیا کہ وہ اس دن ندی کنارے پر موجود تھا اس نے تیراکی سے واقفیت کی بات کہتے ہوئے ندی کے بہاؤ اور پانی کی گہرائی کا اندازہ لگائے بنا ہی ندی میں چھلانگ لگادی ،اسی دوران دوستوں نے اسے بچانے کی کوشش کی لیکن ان کی تمام کو ششیں رائیگاں چلی گئی ،، لیکن ان کی طرف سے کوئی ایسی بات سامنے نہیں آئی جس سے یہ کہاجا سکے کہ ایک قتل کی واردات ہے ،جبکہ گھر والے اس حادثہ کو قتل قرار دے رہے ہیں ۔ پولیس اس پورے معاملہ کی تحقیقات کررہی ہے۔
Share this post
