بھٹکل 25؍ جنوری 2024(فکروخبرنیوز) حافظِ قرآن بننا ایک اہم ترین نعمت ہے ، اللہ تعالیٰ نے آخرت میں حافظِ قرآن کے لیے بڑے اعزاز تیارکررکھے ہیں ، ان کے والدین کا بھی آخرت میں اولین و آخرین کے سامنے اعزاز کیا جائے گا ۔ جو بھی اس میدان میں آگے بڑھتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے لیے حفظ کے تمام مراحل آسان کردیتے ہیں، اسی لیے آئے دن ہم سنتے ہیں کہ فلاں شخص حافظِ قرآن بن گیا اور فلاں کے بیٹے نے حفظ کی تکمیل کی ہے۔ اس سے بڑھ کر اور کیا خوشی کی بات ہوگی کہ اب مختصر مدت میں طلبہ وطالبات حفظ کی تکمیل کررہے ہیں۔ ساگر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق یہاں کے مدرسہ امدادالعلوم کے طالب علم محمد فیضان نے نو ماہ کی قلیل مدت میں حفظِ قرآن کی تکمیل کی۔ اس موقع پر مدرسہ میں تکمیلِ حفظِ قرآن کی ایک خصوصی نشست منعقد ہوئی جس میں مذکورہ طالبِ علم نے مولانا حکیم ضیاء الدین صاحب عمری مدنی کوآخری سبق سنایا اور اپنے حفظ کی تکمیل کی۔ اس موقع پر مدرسہ کے ذمہ داران ، اساتذہ اور طلبہ موجود تھے۔
مذکورہ طالبِ علم کی خدمت میں ماسٹر عبدالسمیع صاحب (استاد جامعہ اسلامیہ بھٹکل) نے خصوصی مبارکباد پیش کی ہے۔
یاد رہے کہ بھٹکل کے مولانا شاہین صاحب مرحوم ایک ماہ سے بھی کم مدت میں حفظِ قرآن کی تکمیل کرکے سبھوں کو حیرت میں ڈال چکے ہیں۔
Share this post
