آزاد ہندوستان کے پہلے دہشت گرد ناتھورام گوڈسے کے نام  شرپسندوں نے موسوم کی سڑک

nathuraam godse road,

کارکلا 6 جون 2022 (فکروخبرنیوز/ذرائع) تعلقہ کے بوڑا گرام پنچایت حدود میں سڑک کنارے ایک بورڈ نصب کیا گیا ہے جس پر ناتھورام گوڈ سے روڈ لکھا ہوا ہے ۔

بورڈ پر نظر پڑتے ہی یوتھ کانگریس لیڈروں نے اپنے غصے کا اظہار کیا اور متعلقہ حکام سے اسے ہٹانے کو کہا۔ سوشل میڈیا پر کافی ہنگامہ آرائی اور مقامی پنچایت عہدیداروں کے موقع پر جانے کے بعد پولیس کی حفاظت میں بورڈ کو ہٹا دیا گیا۔

بورڈ کو ہٹانے سے پہلے یوتھ کانگریس لیڈروں نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ یوتھ کانگریس کے صدر یوگیش اننا نے کہا کہ اس سڑک کا نام آزاد ہندوستان کے پہلے دہشت گرد کے نام پر رکھا گیا ہے۔ پی ڈی او کا کہنا ہے کہ نام سے بورڈ اور پنچایت کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ پی ڈی او کے مطابق کچھ شرپسندوں نے بورڈ لگا دیا ہے۔ ہم انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بورڈ کو فوری طور پر ہٹایا جائے۔ بصورت دیگر ہم شدید احتجاج کریں گے۔

خوش قسمتی سے پولیس اور پنچایت اہلکاروں کی مداخلت سے یہ مسئلہ جلد حل ہو گیا۔

Share this post

Loading...