نشہ میں مدہوش عورت نے شوہر کا قتل کردیا

اطلاع کے مطابق ملزمہ خاتون کی شناخت پرشانتی (21) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ جب کہ مقتول شوہر ہریش نائک (44) مقیم پنجل بیل، وینور کی حیثیت سے ہوئی ہے۔ ہریش نائیک جو کہ مزدوری کیا کرتا تھا، کریمانیلو نامی علاقے سے تعلق رکھتا ہے مگر ادھر کچھ سالوں سے پنجل بیل میں مقیم تھا۔ پرشانتی اور ہریش کی شاد ی کے بعد ایک بچہ بھی ہے۔ جمعہ کی رات دونوں نشہ کی حالت میں تھے کہ دونوں کے درمیان جھگڑ شروع ہوا، اور پھر ایک دونوں کے دھکم دھکا کے دوران پرشانتی نے اپنے شوہر کے گردن کو کس پر پکڑا اور پھر ایک لکڑی کی مدد سے سانس کی نلی پر زور سے اتنا دباؤ بڑھایا کہ اس کی سانس رک گئی ۔ سی پی آئی لنگپا پوجاری اس کیس کی چھان بین کررہے ہیں، وینور پولس تھانے میں ہریش نائیک کی بہن شارد ا کے بیان پر کیس درج کرلیا گیا ہے جب کہ پرشانتی کو عدالتی تحویل میں دیا گیا۔

Share this post

Loading...