منگلورو 28 جنوری 2024 : نشہ میں دھت مسجد میں داخل ہوکر غیر اخلاقی برتاؤ کرنے والے نوجوان کو کاوور پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ مذکورہ شخص کی شناحت ہنومنتھا (30) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو باگل کوٹ کا رہنے ولا اور شہر میں مزدوری کیا کرتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز تقریباً ایک بجے وہ ملت نگر مسجد میں داخل ہوا اور غیر اخلاقی حرکت کرنے لگا۔ بتایا جارہا ہے کہ اس نے قابلِ اعتراض الفاظ بھی استعمال کیے تھے۔
موقع پر موجود لوگوں نے نشہ میں دھت اس شخص کی ویڈیو بھی بنائی ۔ بعد میں اسے پولیس نے اپنی حراست میں لے گیا ہے۔ مسجد میں داخل ہونے کی وجوہات کا پولیس پتہ لگارہی ہے۔ تفتیش جاری ہے۔
Share this post
