رات قریب دس بجے کروگا کالونی میں دونوں کے درمیان کسی بات کو لے تنازعہ کھڑا ہوگیا اور غصہ میں پاپنا نے جئے مالا کا قتل کرکے فرار ہوگیا۔ جئے مالا کی لاش صبح سویرے اس کے عاشق کے گھر سے دریافت ہوئی تھی ۔ مقتو ل خاتون کے سر اور پیٹھ پر زخم کے گہرے نشانات بھی پائے گئے تھے جس کی وجہ سے قتل کا شبہ تھا اور اس کے بعد سے پاپنا بھی فرار تھا۔ پولیس نے فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے پاپناکو قریبی علاقے چیمپی سے گرفتار کرلیا ہے ۔ پاپنا کا کہنا ہے کہ اس نے جیاملا سے قانونی طور پر شادی نہیں کی تھی لیکن وہ دونوں رضامندی سے ایک ساتھ رہا کرتے تھے۔
پولس نے کیا چور کو گرفتار
منگلور 29؍ ستمبر (فکروخبرنیوز) پانڈیشور پولیس نے چوری کے الزام میں پیر کے روز سینٹرل ریلوے اسٹیشن سے اکیس سالہ نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار شدہ ملزم کی شناخت سکندر شاہ (21) مقیم مغربی بنگال کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق پیر کے روز پانڈیشور پولیس نے اپنے گشت کے دوران ایک نوجوان کو اس کے رویے پر شک کیا جو ریلوے اسٹیشن پر کھڑا تھا۔ پولیس نے اس سے سوالات کرنے کے بعد اس کی تلاشی لی تو اس کے پاس ایک لیپ ٹاپ اور کچھ موبائل فون برآمد ہوئے جو اسی ماہ کی گیارہ تاریخ کو سورتکل کے ایک الیکٹرانک دکان میں پیش آئی واردات میں چوری کیے گئے تھے۔ بتا یا جارہا ہے کہ مذکورہ نوجوان چوری شدہ چیزیں فروخت کرنے کے لیے مغربی بنگال کا سفر کرنے والا تھا۔ پولیس نے اس کے پاس موجود لیپ ٹاپ ، اسمارٹ پرو چارجیس ، ایک ماؤس ، سیم سنگ موبائل اور ایک بیٹری کے علاوہ سونی ہیڈ فون ضبط کرلیا ہے۔
نوجوان لڑکی نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی
بنٹوال 29؍ ستمبر (فکروخبرنیوز) ایک چوبیس سالہ نوجوان لڑکی کی جانب سے پھانسی لے کر خودکشی کرلیے جانے کی واردات شہر کے نیلیا پلکے علاقے میں پیر کے روز پیش آئی ہے۔ مہلوک لڑکی کی شناخت روپلاتھا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ لڑکی کا رشتہ ایک کاکی پڈاؤ نامی علاقے کے ایک شخص سے طئے ہوا تھا اور اس کی شادی بھی عنقریب ہونے والی تھی۔ پیر کے روز جب اس کی ماں بینک گئی ہوئی تھی تو مذکورہ لڑکی نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی ۔ جب اس کی ماں گھر لوٹی تو گھر کے دونوں دروازے بند تھے ۔ اس نے پڑوسیوں کو اس بات کی اطلاع کردی جو کسی طرح گھر کے اندر داخل ہونے میں کامیاب ہوگئی جس کے بعد مذکورہ واردات منظر عام پر ائی ۔ شبہ ہے کہ لڑکی اپنے ازدواجی رشتہ کو لے کر کافی پریشان تھی جس کی وجہ سے اس نے یہ قدم اٹھایا ۔ بنٹوال پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔
نشہ میں دھت عورت کی پولیس کے ساتھ بدسلوکی :
خاتون نے پولیس پر لگایا رشوت پوچھنے کا الزام
پتور 29؍ ستمبر (فکروخبرنیوز) پتور ٹرافک پولیس نے ایک خاتون کے خلاف نشہ میں دھت ہوکر کار چلانے اور اسی حالت میں دو سواریوں کو نقصان پہنچانے کے الزام میں گرفتار کرنے کے بعد عدالت میں پیش کیا جہاں اسکو ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے ۔ خاتون کی شناخت سمرتھ مسکرینہاس کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاع کے مطابق28؍ ستمبر کی رات مذکورہ خاتون نشہ کی حالت میں آلٹو کار چلارہی تھی اور اسی دوارن دو سواریوں سے ٹکراگئی ۔ موقعہ پر پہنچی پولیس نے جب اس کے متعلق اس سے سوالات کیے توخاتون پولیس کے ساتھ بد سلوکی پر اُتر آئی ۔ خاتون کے اس رویہ سے جب اس کی خون کی جانچ کی گئی تو اس کے جسم میں نشہ پائے جانے کی بات سامنے آئی ۔ دوسری جانب خاتون نے الزام لگایا ہے کہ پولیس نے اس سے رشوت طلب کی تو اس نے دینے سے انکار کیا اسی وجہ سے پولس نے اس کو گرفتار کیا ۔ پولیس نے خاتون کے خلاف لاپراہی کے ساتھ کار چلانے کی وجہ سے معاملہ درج کرلیا ہے۔ عدالت میں حاضر کیے جانے کے بعد خاتون کو ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔
Share this post
