بھٹکل رکن اسمبلی منکال ویدیا پر بم سے حملہ کی ناکام کوشش،حملہ آور کے ہاتھ پر ہی ہوا دھماکہ ، حملہ آور گرفتار ،تحقیقات جاری

بھٹکل:26فروری2018(فکروخبرنیوز) بھٹکل رکن اسمبلی منکال ویدیا کے ایک پروگرام میں بارودی مواد کے دھماکہ کی وجہ سے خوف و ہراس پھیل گیا، دھماکہ دیسی ساختہ بم پھٹنے کے باعث ہواہے ، حملہ آور کو پولس گرفتارکرنے میں کامیاب ہو گئی ،حملہ آور کی شناخت ریمنڈ جیرالڈ کی حیثیت سے کرلی گئی ہے تفصیلات کے مطابق 24فروری کی رات رکن اسمبلی منکال ویدیا ہوناورکے ہوساڑا گاؤں میں ایک عوامی پروگرام میں شریک تھے کہ اسی دوران ایک زور دار دھماکہ نے لوگوں کوخوف و ہراس میں مبتلا کر دیا ،

آوازکی طرف لوگوں نے توجہ مرکوز کی تو ایک شخص زخمی حالت میں وہاں سے فرارہونے کی کوشش کر رہا تھا ،موقع پر موجود پولس دستہ نے اس کا تعاقب کر اسے دھر دبو چ لیا ،اس حملہ میں کوئی جانی مالی نقصان نہیں ہوا ،البتہ بم حملہ آور کے ہاتھوں پھٹنے کے باعث اس کاہاتھ شدید زخمی ہو گیا ،بتایا جا رہاہے کہ بم دیسی ساخت کا تھا جو کہ اکثر جنگلی جانوروں کو بھگانے کے لئے استعمال کیا جاتاہے ،شبہ ظاہر کیا جا رہاہے کہ یہ شخص ایم ایل منکال ویدیا پر حملہ کرنے کی غرض سے آیا ہوا تھا لیکن اسی کے ہاتھوں میں بم پھٹنے سے اس کی تدبیر ناکام ثابت ہوئی ،معاملہ درج کر لیا گیا ہے ، پولس معاملہ کی تحقیقات کر رہی ہے

Share this post

Loading...