نریندر مودی کے تاج پوشی سے پہلے ہی پریشانیوں کا آغاز(مزید اہم ترین خبریں )

قونصل خانے میں تمام سفارتی اسٹاف پوری طرح محفوظ ہے۔ افغانستان میں مقیم ہندستانی سفارت کار امر سنہا نے کہا ہے کہ تین بندوق بردار ہلاک ہوگئے ۔ ہندتبت سرحدی پولیس کا ایک اور افغان پولیس کے دوجوان ہلاک ہوئے ہیں۔ حملہ آور جو قونصل خانے میں گھسے تھے۔ جس میں دوعمارتیں تھیں ۔ اور جہاں حملے میں بندوق بردار مار دئے گئے ہیں۔ وزیراعظم نامزد نریندرمودی نے ہندستانی سفیر امر سنہا سے بات کی اور انہیں ہر طرح کی مددکا یقین دلا یا ۔ مودی نے افغان صدر حامدکرزئی سے بھی بات کی ہے اور حملے کی فروکرنے کے لئے ان کا افغان سلامتی فورسیز کے کوششوں کے لئے شکریہ ادا کیا ۔ یہ علی الصباح حملہ کیا گیا تھا بندوق بردار وں نے عمارت پر حملہ کیا جہاں قونصل جنرل کی رہائش گاہ ہے۔ مسٹر سنہا نے مزید کہا ہے کہ مقامی افغانیوں کے علاوہ قونصل خانے میں نو ہندستانی تھے ۔ ایک حملہ آور اسوقت ہلاک ہوا جب وہ قونصل خانے کے حدود میں گھسنے کے لئے دیوار پر چڑھ رہا تھا ۔ نئی دہلی میں وزیر امور خارجہ میں ترجمان نے کہا ہے کہ افغانستان کے صوبہ ہرات میں ہندستان کے قونصل خانے پر حملہ کیا گیا ہے لیکن ہندتبت سرحدی پولیس کے بہادرجوانوں اور افغان فوجیوں نے حملہ آواروں کو کھدیڑدیا ۔ اور وہاں سب محفوظ ہیں ترجمان نے یہ بھی کہا کہ آپریشن جاری ہے۔ ہندافغان حکام پر حملے پر ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں ہیں اور خارجہ سکریٹری سجاتا سنگھ حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں ۔اس سے قبل افغان پولیس حکام نے کہا تھا کہ حملہ آور مشین گنوں اورراکٹ سے چلنے والے گرینڈ سے مسلح تھے ۔جنہوں نے آج صبح ایک نزدیک مکان سے قونصل خانے پر گو لیاں چلائی ۔ حملے کے لئے کسی نے بھی ذمہ داری نہیں لی ہے۔ افغانستان جنگ ختم ہونے اور غیر ملکی فوجوں کی واپسی کے ساتھ ہی طالبان کے حملوں میں زبردست اضافہ ہوگیا ہے۔پچھلے سال اگست میں پاکستان کی سرحدکے نزدیک جلال آباد شہر میں ہندستانی قونصل خانے کے خلاف ناکام ممباری کی گئی تھی ۔ جس میں نوافراد ہلاک ہوئے تھے ان میں چھ بچے شامل تھے ۔ اس حملے کوئی ہندستانی افسر زخمی نہیں ہوا تھا ۔ 2008اور 2009میں کابل میں ہندستانی سفارت خانے پر کئے گئے دوحملوں میں 75لوگ مارے گئے تھے۔ ہندستان افغانستان میں سلمہ پن بجلی گھر اور افغان پارلیمنٹ کی عمارت سمیت افغانستان میں کئی بڑے بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں پر کام کررہا ہے۔ پاکستان نے ہرات میں ہوئے ہندستانی قونصل خانے حملے کی مذمت کی ہے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ پاکستان ہر طرح کی دہشت گردی اور اس کے پھلنے اور پھولنے کی اپنی مذمت کا اعادہ کرتا ہے انہوں نے کہا کہ سفارتی مشن کو نشانہ بنانے کے سبب کا کوئی جواز نہیں ہے یہ راحت کی بات ہے کہ قونصل خانے کا کوئی اسٹاف حملے میں زخمی نہیں ہوا ہے۔


کانگریس کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہفتہ کو ہوگا

نئی دہلی ۔ 23 مئی (فکروخبر/ذرائع) ہندوستان کے عام انتخابات میں شکست سے دوچار ہونے والی کانگریس پارٹی کا پارلیمانی اجلاس ہفتہ کو نئی دہلی میں منعقد ہورہا ہے۔اجلاس میں پارٹی کے نئے سربراہ کا تقرر کیا جائے گا اوراس بات کا قومی امکان ہے کہ سونیا گاندھی کو ایک بار پھر کانگریس کا چیئرمین چن لیاجائے گا۔ سونیا گاندھی رائے بریلی کی نشست سے لوک سبھا کی رکن منتخب ہوئی ہیں۔ اس اجلاس میں پارلیمنٹ کے بالا اور زیریں ایوانوں کیلئے لیڈر آف اپوزیشن کا بھی انتخاب عمل میں آئے گا جس کیلئے مضبوط امیدوار مسلسل نویں مرتبہ ایم پی بننے والے کمل ناتھ ہیں۔


پارلیمنٹ کی عمارت میں آگ لگ گئی۔ ایک گھنٹے کی کوششوں کے بعد قابو پایا جاسکا

نئی دہلی۔ 23 مئی (فکروخبر/ذرائع) پارلیمنٹ کی عمارت میں جمعہ کی صبح آگ لگ گئی جس پر تقریباً ایک گھنٹے کی کوششوں کے بعد قابو پایا جاسکا۔ اطلاعات کے مطابق آگ پارلیمنٹ ہاؤس کی تیسری منزل پر نصب ایئر کنڈیشنر سے شروع ہوئی جس کی اطلاع صبح 5 بج کر 40 منٹ پر دی گئی۔ آگ بجھانے والے عملے کے 7 ارکان نے ایک گھنٹہ 10 منٹ کی کوششوں کے بعد اس پر قابو پالیا۔

Share this post

Loading...