اس واردات کے منظر عام پر آنے کے بعد کیمپس فرنٹ آف انڈیا کی جانب سے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کرتے ہوئے واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی ۔ انہوں نے پولیس سے ملزمین کو جلد از جلد حراست میں لینے کا مطالبہ کیا تاکہ اس طرح کے واقعات مستقبل میں پیش نہ آئیں ۔ بنٹوال دیہی پولیس تھانہ میں معاملہ ددج کرلیا ہے۔ دوسری جانب ملزمین میں نتیش نے کاؤنٹرکیس درج کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ فیضل ، محمد سلیمان ، محمد فیاض نے اس کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے اس کو زدوکوب کیا ۔ اس جھڑپ کے بعد کالج کے پرنسپال کی جانب سے جاری نوٹس میں باہمی تنازعہ کو حل کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔پولیس اس پورے معاملہ کی تحقیقات کررہی ہے۔
دکان میں لگی آگ: لاکھوں کا نقصان
اپناانگڈی 08؍ نومبر (فکروخبرنیوز) ایک موبائل دوکان میں شاٹ سرکیوٹ سے لگی آگ سے لاکھوں روپئے مالیت کے نقصان پہنچنے کی واردات کل صبح پیش آئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق پرانے بازار میں تھری جی موبائل بازار نامی دکان میں شاٹ سرکیوٹ سے آگی اس آگ حادثے کی وجہ سے دکان میں موجود موبائل فونز کے علاوہ دکان کے دستاویزات اور دیگر چیزیں جل کر خاکستر ہوگئیں ۔پڑوسی نے جب دکان میں آگ لگنے کے منظر کو دیکھا تو فوری طور پر پولیس اور فائربریگیڈ عملہ کو اس کی اطلاع کردی ۔ بتایا جارہا ہے کہ اس حادثہ کی وجہ سے لاکھوں روپئے کا نقصان ہوا ہے۔ مقامی لوگوں اور فائربریگیڈ عملہ کے جائے واردات پر پہنچنے کی وجہ سے اس عمارت میں موجود دیگر دکانیں محفوظ رہیں ۔
ریاست کے وزیر داخلہ نے کیا منگلور جیل کا دورہ
نئے جیل تعمیر کرنے کی پیشن گوئی بھی کی
منگلور 08؍ نومبر (فکروخبرنیوز) ریاست کے وزیر داخلہ ڈاکٹر پرمیشورا نے کچھ روز قبل جیل میں پیش آئی قتل کی وارداتوں کے تناظر میں شہر کے جیل کا دورہ کیا۔ اس دورہ کے بعد سرکیوٹ ہاؤس میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ جیل کی حالت خستہ ہوچکی ہے ۔ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے جیل کے انتظامات مکمل نہیں ہیں اس لیے ایک نئے جیل کی تعمیر ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوناجے میں واقع ایک زمین پرایک جیل تعمیر کیے جانے کی کوشش کی جائے گی اور اس سلسلہ میں وزیر اعلیٰ اور وزیر خزانہ سے بات کی جائے گی اور اگلے بجٹ کی پیشی میں اس کی گنجائش نکالنے کی کوشش بھی کی جائے گی۔ میرے دورہ کرنے سے پہلے ایڈیشنل ڈائرکٹر آف پولیس کمل پنتھ اور پولیس کمشنر ایس مرغان نے جیل کے سیکوریٹی جائزہ لینے کے بعد جیل سپرنڈنٹ سمیت پانچ پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا ہے اور جیل کے حدود میں پیش آئے قتل کی واردات کی تحقیقات کی جارہی ہے۔اخباری نمائندوں کے کئی سارے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے انہوں نے کہا تحقیقات سے پہلے اس معاملہ میں کچھ کہنا مشکل ہے اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی اس واردات کی اصلیت سامنے آئے گی ۔ اس موقع پر ڈسٹرک انچارج وزیر رمناتھ رائے ، رکن اسمبلی محی الدین باوا ، جے آر لو اور ایم یو ڈی اے چیرمین ابراہیم خان وغیرہ موجود تھے۔
Share this post
