نقلی چندے کی بک سے رقم لوٹنے والا دھر لیا گیا

شہر کے کارگیدے کے علاقے میں جب ایک گھر پر پوچھ تاچھ کے دوران سچ سامنے آیاتو رنگے ہاتھوں دھر لیا گیا اور مقامی لوگوں نے زدوکوب کرنے کے بعد ملزم کو پولس کے حوالے کردیا۔۔ بتایا جارہا ہے کہ پولیس تھانہ لے جانے کے دوران ملزم نے فرار ہونے کی کوشش بھی کی تھی ۔ فی الحال پولیس تحقیقات کررہی ہے ۔ 


دو مختلف سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک اور ایک شدید زخمی 

کنداپور 18؍ نومبر (فکروخبرنیوز) دو مختلف سڑک حادثات میں ایک شخص کے ہلاک اور ایک کے شدید زخمی ہونے کی وارادت پیش آئی ہے ۔ پہلا حادثہ کنداپور کے علاقے ہیجماڑی میں پیش آیا جہاں ایک کے ایس آرٹی سی بس تیزرفتار ی کے ساتھ ایک آٹو رکشہ سے ٹکراگئی جس کی وجہ سے آٹو ڈرائیور سونو شدید زخمی ہوگیا۔ بس کی تیزرفتاری کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ بس کے ٹکراتے ہی رکشہ الٹ گیا اور راستہ کے قریب پارک کی گئی ٹپّر لاری سے ٹکراگیا ۔ بتایا جارہا ہے کہ حادثہ کے پیش آتے ہی رکشہ پر سوار راجو نامی شخص خوف کی وجہ سے فرار ہوگیا ۔ دوسرا سڑک حادثہ کارکلا میں اس وقت پیش آیا جب ایک ایک پیدل راہگیر سے تیز رفتار کار ٹکراگئی ۔ اس ٹکراؤ کی وجہ سے راہگیر سخت زخمی ہوگیاجو منی پال اسپتال لے جانے کے دوران دم توڑدیا ۔ مہلوک شخص کی شناخت دامور دویڈیگا (70) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔

Share this post

Loading...