مظاہرین نے حکومت سے اپنے مسائل کے حل کی فریاد کی ۔ اس کیلئے معذوروں نے ایک انوکھے طریقے سے احتجاج کیا ۔نیم برہنہ ہوکر کیے گئے اس احتجاج کے ذریعہ کارپوریشن کے حکام کو معذوروں کے مسائل کے حل کےتئیں ان کی ذمہ داری کا احساس دلانے کی کوشش کی گئی ۔ بتایا جا رہا ہے کہ ناندیڑ میں پانچ ہزار سے زائد معذور افراد پائے جاتے ہیں، جنہیں معذوری کے سبب اپنی ضرورتوں کی تکمیل کے لئے دوسروں پر منحصر رہنا پڑتا ہے ۔ انتظامیہ کی جانب سے اگر انہیں سہارا مل جاتا ہے تو ان مسائل کافی حد تک کم ہو سکتے ہیں ۔
Share this post
