نماز سے لوٹتے وقت نمازی کو سانپ نے ڈس لیا : نوجوان زیرِ علاج(مزید ساحلی خبریں)


ہاسٹل نگران نے کیا طالبہ کو ہراساں : لڑکی نے کرلی خودکشی 

منگلور 06؍ ستمبر (فکروخبرنیوز) ہاسٹل نگراں کی ہراسانی سے پریشان موڈبدری میں واقع ودیاگری ہاسٹل میں مقیم بنگلور کی ایک طالبہ کی جانب سے خودکشی کرلیے جانے کی واردات منظر عام پرآئی ہے۔ مہلوک لڑکی کی شناخت رکشتا (17) مقیم جیانگر بنگلور کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کل رات ہاسٹل کے نگراں ن سے کسی بات کو لے کر اس کاجھگڑا ہو ا تھا،جس کے بعد وہ اپنے کمرے نہیں لوٹی ۔ آج اتوار کی صبح اس کی لاش غسل خانے میں ایک وائر کے ذریعہ لٹکی ہوئی پائی گئی ۔ بتایا جارہا ہے کہ اس کے ہاتھ میں ایک ڈیتھ نوٹ بھی ملا ہے جس میں اس خودکشی کی وجہ ہاسٹل نگراں کی جانب سے ہراساں و پریشاں کی جانا بتایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے۔ لڑکی نے ڈیتھ نوٹ میں اپنے والدین سے معافی بھی مانگی ہے۔ موڈبدی پولیس تحقیقات کررہی ہے۔ 


کمٹہ گیس ٹینکر حادثہ میں مرنے والوں کی تعداد دس ہوگئی 

حادثہ میں زخمی کئی افراد اب بھی اسپتال میں زیر علاج 

کمٹہ 06؍ ستمبر (فکروخبرنیوز) یہاں کے برگی علاقے میں گیس ٹینکر حادثہ کا شکار ہونے کے بعد گیس رسنے سے ہوئی تباہی میں جھلسنے افراد میں سے مرنے والوں کی تعداد دس تک پہنچ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق دھیراج (25) اور پراملا (30) نے جمعہ کی دوپہر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنی آخری سانسیں لیں جبکہ نرینجین (03) نرملا (05) اور نووا (05) نے آج دم توڑدیا ۔ کستوربا میڈیکل منیپال کے ڈاکٹروں کے مطابق چند زخمی افراد کی حالت اب بہتر ہورہی ہے۔ حادثہ کے منظر عام پر آنے کے بعد تقریباً چالیس افراد کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جس میں سے اب تک دس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ جمعرات کے دن مرنے والوں کی تعداد پانچ تھی جبکہ آج یہ تعداد بڑھتے بڑھتے دس تک پہنچ گئی۔ وزیر برائے اعلیٰ تعلیم دیش پانڈے اور اڈپی کے ایم ایل اے پرمود مادھا وراج نے زیر علاج مریضوں کی عیادت کی۔ مریضوں کے اہلِ خانہ نے کہا کہ اسپتال کی جانب سے مریضوں کی دیکھ بھال اچھی طرح ہورہی ہے۔ دونوں نے مریضوں اور ان کے اہلِ خانہ سے بات چیت بھی کی ۔ 

Share this post

Loading...