جبکہ ان کے والدین کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ مہلوک بچوں کی شناخت دسویں جماعت کے طالب علم اشون کمار (16) اور ان کی بہن لکشمی (14)کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو کہ آٹھویں جماعت کی طالبہ تھی۔ ان کی والدین کی شناخت شنکر ناراینا ہبیار اور اس کی بیوی مہا لکشمی کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ خودکشی کی وجوہات کا پتہ نہیں چل پایا ہے تاہم پولیس اس پورے معاملہ کی چھان بین کررہی ہے۔ بیندور پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔
اربھی کٹے فالس میں نوجوان ڈوب کر ہلاک
منگلور 17اکتوبر (فکروخبر نیوز) ایک نوجوان کے ڈوب کر ہلاک ہونے کی واردات موڈ بدری کے قریب اربھی کٹے فالس میں کل پیش آئی ہے۔ مہلوک نوجوان کی شناخت ارفاز (16) مقیم بچپے کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو کہ سورتکل گائیڈلائن کالج میں پی یوسی سال دوم کا طالب علم تھا۔فکروخبر کو ملی اطلاعات کے مطابق چند نوجوان مل کر مذکورہ فالس کے قریب پکنک منانے کی غرض سے گئے ہوئے تھے ۔ اس دوران تمام ساتھی فالس کے قریب جمع ہوگئے۔ ارفاز نے جیسے پانی میں قدم رکھا تو اس کی پیر پھسل گیا اور اس نے اپنے دوستوں کو مدد کے لیے آواز لگائی ۔ دوستوں نے ایک کپڑے کی مدد سے ارفاز کو بچانے کی بھرپور کوشش کی لیکن وہ اس کوبچانہیں سکے ۔ خبر ملنے پر مقامی لوگ بڑی تعداد میں جمع ہوگئے اور لاش کو باہر نکالنے میں اپنا تعاون پیش کیا۔ موڈبدری پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔
کپڑے دھونے کے دوران پیر پھسل کر ماں اور بیٹی ندی میں ڈوب کر ہلاک
مڈی کیری 17؍اکتوبر (فکروخبرنیوز) کپڑے دھونے کے دوران پیر پھسل کر ماں اور بیٹی ندی میں گرنے سے ڈوب کر ہلاک ہونے کی واردات کوڈ لی پیٹ کے قریب کلارے گاؤں میں پیش آئی ہے۔ مہلوک خاتون کی شناخت شوبھا اور اس کی بیٹی ودئی شری کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ فکروخبر کے مطابق بیٹی کو اسکول میں چھٹی ہونے کی وجہ سے ماں اور بیٹی دونوں ندی کے کنارے اپنے کپڑے دھونے کے لیے گئی ہوئی تھی ۔ اس دوران ودئی شری پیر پھسل کر گرگئی ، اپنی بیٹی کو ڈوبتا دیکھ کر ماں بھی ندی میں کود گئی اور اپنے بیٹی کو بچانے کی کوشش کرنے لگی لیکن اس کوشش میں ماں بھی اپنی بیٹی کے ساتھ ندی میں ڈوب گئی۔ قریب کھیل رہا اس کے بیٹے دھرمیندر نے جب اپنی ماں او ربہن کو ڈوبتا ہوا دیکھا تو قریب میں موجود گھروں میں جاکر اس اطلاع کردی۔ چند لوگ جلدی سے بھی ماں اور بیٹی کو نہیں بچاسکے۔ فائر بریگیڈ عملہ نے جائے واردات پر پہنچ کر دونوں لاشوں کو ڈھونڈ نکالا ، پوسٹ مارٹم کے بعد دونوں نعشیں اہلِ خانہ کے حوالے کردی گئیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق اپنی بیوی اور بیٹی کی موت خبر سن کر آنند بے ہوش ہوکر گرپڑا اور بڑی دیر بعد اسے ہوش آیا ۔ پولیس سرکل انسپکٹر پراشیوا مرتھی اور انسپکٹر ماری سوامی نے جائے واردات پر پہنچ کر معاملہ درج کرلیا ہے۔
Share this post
