نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے طالبِ علم کا اغواء

مگر اچانک تین نامعلوم افراد کی ایک ٹولی ماروتی اومنی میں سوار ہوکر آئے او راس کی بائک کو دھکادیا اور اچانک اس کی آنکھوں میں مرچی پاؤڈر پھینک کر اومنی میں اس کو اغوا کرلیا گیا ۔ لات اور گھونسے مارنے کے بعد باسط بے ہوش ہوگیا تھا ۔ شرپسند اس کو بی سی روڈ ریلوے اسٹیشن کے قریب پھینک کر چلے گئے تھے۔ کئی دیر تک وہ بیہوشی کے عالم میں پڑا رہا اور صبح گھر پہنچنے میں کامیاب ہوا ۔ گھر پہنچتے ہی اس نے گھروالوں کو پورا ماجرا سنایا جب کہ اس کا موبائل اور اس کے پاس موجود ایک ہزار روپئے شرپسندوں نے لوٹ لیے تھے ۔ رات میں گھر نہ پہنچنے پر اس کے والدین نے اس کے موبائل پر رابطہ کرنے کی بار بار کوشش کی ۔ ساڑھے دس بجے ایک انجان شخص نے فون اٹھایا پھر اس کے بعد رکھ دیا ۔ باسط کو ایک نجی ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے اور بنٹوال پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے ۔ 

جہیز ہراسانی نے ایک اور عورت کی جان لے لی  

اڈپی 19؍ فروری (فکروخبرنیوز) شوہر کی جانب سے جہیز ہراسانی کے ظلم سے پریشان ایک تیس سالہ عورت کی جانب سے پھانسی لے کرخودکشی کرلئے جانے کی واردات پیش آئی ہے۔ خودکشی کرنے والی عورت کی شناخت طاہرہ زوجہ محمد حنیف مقیم جنتاکالونی ،کرم بلی ،شولّی کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ ۔ طاہرہ کے اہلِ خاندان میں سے اس کی ماں اور بھائی نے منی پال پولیس تھانہ میں شکایت درج کراتے ہوئے بیان دیا ہے کہ طاہر اس کے شوہر کی جانب سے بار بار ظلم کا نشانہ بنائی جارہی تھی او رکئی سالوں تک اس کو مائیکے بھی نہیں آنے دیا گیا ۔ اس کا شوہر بار بار جہیز کا مطالبہ کرتا تھا ۔ منی پال پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے ۔

Share this post

Loading...