ذرائع کے مطابق اب تک یہ پتہ نہیں چل پایا ہے کہ کس سواری نے گنگادھر کی سواری کو ٹکر ماری تھی ۔ لاش شہر کے اے جے اسپتال منتقل کردی گئی تھی جہاں پوسٹ مارٹم کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد مردہ گھر پہنچادی گئی ہے ۔ گنگادھر کانگریس کا سینئر پارٹی کارکن ہونے کے ساتھ ساتھ موگا ویرا برادری کا بھی قائد تھا ۔اہلِ خاندان نے اس کو سڑک حادثہ ماننے کو تیار نہیں بلکہ شبہ ظاہرکرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ منصوبہ بند قتل ہوسکتا ہے۔اپنے دعوے کے باوجود وہ کسی مخصوص شخص پر شک کرنے سے قاصر ہیں ۔ پنمبور پولیس تھانے میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔
Share this post
