نامعلوم حملہ آوروں کی جانب سے ایک شخص کا بھیانک قتل

ذرائع کے مطابق جب انیش اپنے دوست کے ساتھ انّووا کار کے قریب کھڑے بات کررہا تھا تو بائیک پر سوار حملہ آوروں نے اس پر جان لیوا حملہ کیا تھا ۔ دوست نے جب مزاحمت کرنے کی کوشش کی تو اس کو دھمکی بھی دی گئی۔ انیش کو سخت زخمی حالت میں اے جے اسپتال میں بھرتی کیا گیا مگر علاج بے سود ہونے کی وجہ سے وہ دم توڑیا ۔ کدری پولیس معاملہ کی تحقیقات کررہی ہے ۔ 


موبائل کی دکان لوٹنے والے لٹیرے گرفتار 

کاسرگوڈ 10؍ مئی (فکروخبرنیوز) مصروف موبائیل کے دکان میں گھس کر موبائیل فون چوری کرنے والے سارقوں کو یہاں پولس نے گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان کی شناخت کمبلے کلتّور کے مقیم محمد رفیق (26)اوراریاٹی کے ساکن کے جی ساجو (34) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق دونوں ایک ساتھ ایک مصروف موبائیل دکان میں داخل ہوئے اور وہاں سے اونچی قیمتوں کے موبائیل فون لوٹ لیے ۔ رفیق نامی ملزم اس وقت گرفتار کیا گیا جب کہ وہ چوری شدہ موبائیل کاسرگوڈ کی ایک دکان میں فروخت کرنے کی کوشش کررہا تھا ۔ جب حقیقت کا علم ہوگیا توعوام نے اس کو پولیس کے حوالے کیا۔اسی کی رہنمائی پر اس کے ساتھی ساجو کو بھی گرفتارکیا گیا ۔ منجیشور پولس کا بیان ہے کہ پیّانور ، تیلاچیری، کاسرگوڈ اور دیگر علاقوں میں درج چوری کے معاملات میں چویہ ملزمین مطلوب تھے ۔پولیس معاملہ کی تحقیقات کررہی ہے۔

Share this post

Loading...