سدارامیا  مجھے ایک دہشت گرد نظر آتے ہیں : ریاستی بی جے پی صدر نلن کمار کتیل کا بیان

منگلورو 29 ستمبر(فکروخبرنیوز) ریاستی بی جے پی صدر رکن پارلیمنٹ نلن کمار کتیل نے سابق وزیر اعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر سدارامیا کا موازنہ طالبان کرتے ہوئے اسے دہشت گرد قرار دیا ہے۔

آج نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سدارامیا مجھے دہشت گرد کی طرح دکھائی دیتے ہیں۔ زیادہ سے زیادہ ہندو مارے گئے اور ڈکیتیاں اور مویشی ذبح ان کے دور حکومت میں ہوئے۔ اسے ہم سے سوال کرنے کا اخلاقی حق نہیں ہے۔

سدارامیا کی سرکار کے دوران چوبیس ہندوؤں کو قتل کیا گیا۔ پرشانت پجاری، شرت مدیوال، مڈکیری کٹپپا اور دیپک راؤ سمیت دیگر نوجوانوں کو قتل کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس کی نیا ڈوب گئی ہے۔ لوگوں کا خیال ہے کہ کانگریس اگلے انتخابات میں نہیں جیت پائے گی۔ اس لیے کانگریس کے کئی لوگ بی جے پی میں شامل ہونے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

ڈائجی ورلڈ کے ان پٹ کے ساتھ

Share this post

Loading...