کدری گوپال ناتھ کے آخری دیدار کی نلن کمار کی تصاویر پر مچا ہنگامہ

 13/ اکتوبر 2019(فکروخبر نیوز)  کدری گوپال ناتھ کے آخری دیدار کے وقت لی گئی تصاویر سوشیل میڈیا پر جنوبی کنیرا کے ایم پی نلن کمار کتیل کی جانب سے پوسٹ کیے جانے پر ان کے اہلِ خانہ نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اسے سیاسی ہتھکنڈہ قرار دیا۔ اطلاعات کے مطابق کدری گوپال ناتھ کی وفات کے بعد جنوبی کنیرا کے ایم پی نلن کمار یہاں کے ایک نجی اسپتال پہنچے اور اس کے بعد اپنی یہ تصاویر سو شیل میڈیا پر پوسٹ کردیں جس پر کدری گوپال ناتھ کے اہلِ خانہ سمیت دیگر لوگوں نے بھی اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اہلِ خانہ باہمی مشورہ سے یہ طئے کیا تھا کہ پیر کے روز عوامی دیدار کے لیے نعش رکھی جائے گی لیکن نلن کمار کتیل نے ایک دن قبل ہی اسپتال پہنچ کر دیدار کیا اور اس کی تصاویر بھی شوشیل میڈیا پر عام کردیں۔ اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ لوگوں کا بھروسہ دلانے کے لیے اس طرح کا اقدام کیا گیا۔ نلن کمار نے اہلِ خانہ سے کہا کہ میں ان کی عزت کرتا ہوں اور اسی وجہ سے میں اسپتال میں آخری دیدار کے لیے پہنچا تھا اور میرا ہرگز یہ مطلب نہیں جس کو بیان کیا جارہا ہے۔ 

Share this post

Loading...