جنوبی کنیرا کے بی جے پی کے امیدوار نلن کمار کتیل نے پرچۂ نامزدگی داخل کیا

منگلورو 25؍ مارچ 2019(فکروخبر نیوز) ضلع جنوبی کنیرا سے دو مرتبہ لوک سبھا انتخابات جیتنے والے نلن کمار کتیل نے آج تیسری مرتبہ لوک سبھا انتخابات لڑنے کے لیے بی جے پی کے امیدوار کے طور پر اپنا پرچۂ نامزدگی داخل کیا۔اس سے قبل اس نے نلن الیکشن دفتر کے نام سے بنٹس ہاسٹل میں اپنے نئے دفتر کا بھی آغاز کیا۔ اس موقع پر انہو ں نے کہا کہ میں نے میں نے دس سال بہت بہترین گذارے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نے ضلع کی ترقی کے لیے 16,520 کروڑ روپئے دئیے جبکہ این ڈی اے کی قیادت والی حکومت نے 3,500روپئے کروڑ روپئے ریلیز کیے تھے۔ اس موقع پر سنیل کار ، سنجیوا متاندور ، راجیش نائک ، ویداؤیاس کامتھ ، بھرت شیٹی اور دیگر موجود تھے۔

Share this post

Loading...