منگلورو 17؍ ستمبر 2018(فکروخبر نیوز) ایم پی نلن کمار کتیل اور شوبھا کرندلاجے ضلع میں امن وامان میں خلل ڈال رہے ہیں۔ یہ بات کے پی سی سی کے نائب صدر پروفیسر رادھا کرشنا نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع جنوبی کنیرا کی ایک تہذیب ہے اور اس کی اتحاد میں ایک طرح کی خوبصورتی ہے لیکن ممبر پارلیمنٹ نلن کمار کتیل اور شوبھا کرندلاجے اس امن وامان اور خوبصورتی کو نقصان پہنچارہے ہیں۔ریاست میں حزبِ مخالف اتحادی حکومت کے ٹوٹنے کا خواب دیکھ رہی ہے ، ہم نے ا تحاد کا فیصلہ ریاستی انتخابات کے نتائج سے قبل ہی کیا تھا۔ نریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی نے کے اچھے اور سب کا ساتھ سب کا وکاس کا وعدہ کبھی پورا نہیں ہوا ۔ آپ پٹرول ، ڈیزل اور رسوئی گیس کی قیمتیں سابق یوپی اے حکومت کی قیمتوں سے ملا کر دیکھیں۔ مزید کہا کہ ہماری حکومت نے کسانوں کے لیے قرضہ کی فراہم کیا ، اب پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں دو روپئے فی لیٹر کمی کرنے کے بارے میں غور کررہی ہے۔ اس موقع پر سابق ضلع کانگریس صدر ابراہیم کوڈی جال ، کورپریٹر اے سی ونئی راج اور دویگر موجود تھے۔
Share this post
