بنگلورو 12/ ستمبر 2019(فکروخبر نیوز) نلن کمار کتیل سیاست میں ابھی بچہ ہے اور بچہ جو من میں آیا کہتا ہے۔ بچہ کو دودھ کی ضرورت ہے جس کے بغیر وہ زندہ نہیں رہ سکتا، اسی طرح انہیں بھی سیاسی تجربہ کی اشد ضرورت ہے۔ اس طرح کی باتوں سے سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا نلن کمار کے اس بیان پر تبصرہ کررہے تھے جس میں انہوں نے کانگریس کے سینئر رہنما ڈی کے شیوا کمار کی گرفتاری میں سدارامیا کے ہاتھ ہونے کی بات کہی تھی۔ سدارامیا نے مزید کہا کہ نلن کمار کتیل سوچ کر نہیں بولتا ہے بلکہ بول کر سوچتا ہے کہ اس نے کیا بات کہہ ڈالی۔
Share this post
