منگلورو 04/ستمبر 2019(فکروخبر نیوز) بی جے پی کے ریاستی صدر منتخب ہونے پر ایک مسلم تنظیم کی جانب سے نلن کمار کتیل کی تہنیت کی گئی۔ ہوٹل اوشین پرل میں منعقدہ تہنیتی پروگرام میں اپنے تأثرات بیان کرتے ہوئے نلن کمار کتیل نے کہا کہ ووٹ بنک کی سیاست کی وجہ سے ہندو اور مسلمانوں میں دوری ہوگئی ہے۔ اس سے قبل دونوں طبقہ کے لوگوں کے درمیان بڑی محبتیں قائم تھیں۔مسلم تنظیم کی جانب سے تہنیت کیے جانے پر مجھے میری ذمہ داریوں کا احساس زیادہ ہونے لگا ہے۔ انہو ں نے یہ بھی یقین دلایا کہ وہ ضلع کی ترقیاتی کاموں کے لیے مزید کام کرتے رہے گے۔ اینے پونا یونیورسٹی کے چانسلر عبداللہ کنہی نے کہا کہ کتیل لوگوں کی مشکلات حل کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں اور انہو ں نے یہ مقام صرف اپنی کوششوں کے ذریعہ حاصل کیا ہے۔
Share this post
