منگلورو 17؍ مارچ 2019(فکروخبر نیوز) جنوبی کنیرا سے ایم پی نلن کمار کتیل کو ٹکٹ دئیے جانے پر بی جے پی کے ایک کارکن نے خودکشی کرنے کی دھمکی دے ڈالی ہے۔ سوشیل میڈیا پر وائرل آڈیو کلپ میں کہا گیا ہے کہ نلن کمار کتیل کو ٹکٹ دئیے جانے پر وہ خودکشی کرے گا۔ چار منٹ پانچ سیکنڈپر مشتمل یہ آڈیو کلپ دو بی جے پی کارکنوں کے درمیان بات چیت ہے۔ ایک شخص دوسرے کو یہ کہتے ہوئے یہ سن رہا ہے کہ نلن کمار کتیل نے بی جے پی کے کارکنوں کے لیے کچھ نہیں کیا۔ اس نے کہا کہ ہم جب اس سے مدد مانگتے ہیں نلن کمار ہماری مدد کرتا ہے اور نہ ہم سے بات کرتا ہے ، ہم کیوں اس کا ساتھ دیں ۔ اس دوران ایک شخص زہر پی کر خود کشی کرنے کی بات بھی کہہ رہا ہے اگر بی جے پی ہائی کمانڈ نلن کو ٹکٹ دیتے ہیں ۔
یہ بات ابھی صاف نہیں ہوپائی ہے کہ جن کے دو بی جے پی کارکنوں کے درمیان یہ بات چیت ہوئی ان کی شناخت ابھی نہیں ہوپائی ہے لیکن اس سے پتہ چل رہا ہے کہ بعض بی جے پی کے کارکنان نلن کو امیدوار کے طور پر دیکھنا نہیں چاہ رہے ہیں۔
Share this post
