مکتب جامعہ اسلامیہ چوک بازار میں دلچسپ کوئز مقابلہ کا انعقاد

مقابلہ کو بارہ ٹیموں میں تقسیم کیا گیا تھا جس میں حمزہ ڈی ایف کی ٹیم نے پہلا مقام جبکہ آبان شیخ کی ٹیم نے دوسرا مقام حاصل کیا۔جلسہ میں بطورِ مہمانِ خصوصی مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا مقبول احمد کوبٹے ندوی اور نائب ناظم جامعہ مولانا عبدالعلیم قاسمی نے شرکت کی۔ مہتمم جامعہ نے طلباء کی صلاحیتوں کو دیکھ کر جہاں مسرت کا اظہار کیا وہیں اساتذہ کی محنت اور لگن پر انہیں مبارکباد بھی پیش کی۔ سرپرستوں کی ایک بڑی تعداد میں اس میں شرکت کرتے ہوئے اپنی معلومات میں بھی اضافہ کیا۔ ملحوظ رہے کہ جلسہ کا آغاز محمد حسن ڈی ایف کی تلاوتِ کلام پاک سے ہوا اور عبداللہ کاکا نے نعت پیش کی۔ مقابلہ میں اول اور دوم انعام حاصل کرنے والی ٹیموں کو انعامات سے نوازا گیا۔ 

Share this post

Loading...