ناکام عاشق نے لی اپنے معشوقہ کی جان،پھر خود کو پھا نسی کے پھندے لٹکا دیا (مزید ساحلی خبریں)

پھر اس نے مو قعہ کافائدہ اٹھا تے ہو ئے دیویا پر چا قو سے حملہ کر تے ہو ئے اس کو موت کے گھاٹ اتاردیا ،اس کے بعد اس نے قریب میں واقع ایک کاجو کے درخت سے لٹک کر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کر دیا ، جب کئی دیر تک دونوں اپنے گھروں سے غائب رہے تو دو نوں کے گھر والے تلاش کے لئے نکل پڑے تو سو جیت کے گھر والوں نے دیکھا کہ اس کی بائیک ایک جگہ پر پارک کی ہو ئی ہے ،چنانچہ جب وہ اس طرف آگے بڑھے تو ان کے پیر تلے سے زمیں کھسک گئی ،اور ان کے ہو ش و ہواس اڑ گئے ،جب انھوں نے دیکھا کہ دیویا کی مردہ لاش پڑی ہو ئی ،اور اس کے ساتھ قریب ہی میں سو جیت کی لاش درخت سے لٹکی ہو ئی ہے،پولیس کو اس کی اطلاع دی گئی تو بنٹوال پو لیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کرتمام چیزوں کا جا ئزہ لیا ،دو نوں کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔بنٹوال پولیس تھانہ میں کیس درج کر لیا گیا ہے تحقیقات جاری ہیں ۔

ایک کار اور لاری کے مابین خطرناک تصادم۔۔۔ایک ہی خاندان کے تین افراد سمیت چار ہلاک

کا سر گوڈ ۔4؍جنوری۔2016۔(فکرو خبر نیوز)آج صبح تقریبا چار بجے اپا لا نیا بازار نامی جگہ پرکار اور لاری کے درمیاں پیش آئے بھیانک سڑک حادثہ میں چار افراد کے ہلاک ہو جانے کی درد ناک خبر منظر عام پر آئی ہے ،جس میں کے تین افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتا یا گیا ہے ،مہلو کین کی شناخت رام نا راین ()،وتسالا()، ان کے بیٹے راجنت()اور اسکے دوست نیتین () کی حیثیت سے کر لی گئی ہے ،ان تماموں کا تعلق تھریسور نامی علاقہ سے بتا یا گیا ہے،فکرو خبر کے مطا بق کار تھریسور سے منگلور کی جانب رواں دواں تھی کہ اچانک مقابل سمت سے آنے والی ٹرک سے جاٹکرا ئی ،جس نے ایک بھیانک حادثہ کی شکل اختیار کر تے ہو ئے ایک ہی خاندان کے تین افراد سمیت کل چار افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا ،واضح رہے کہ یہ حادثہ تقریبا صبح طار بجے کے قریب پیش آیا ،منجیشور پولیس تھا نہ میں شکایت درج کر لی گئی ہے۔

Share this post

Loading...