اس بنا پر یہ لوگ لاکر کا دروازہ توڑ نہیں پائے صرف پچاس گرام کے سونے کے زیور اور پھر سیلون میں موجود ٹی وی لے کر لٹیرے فرار ہوگئے ہیں۔ جویلرس دکنا کے مالک نارائنا اچاریا نے بتایاکہ لاکر کے اندر دیڑھ کلو سونا اور نقد رقم موجود تھی۔
سڑک حادثے نے آٹھ سالہ بچی کی جان لے لی
منگلور 24نومبر (فکروخبرنیوز ) یہاں شہر کے الاکے نامی علاقے میں پیش آئے ایک سنگین سڑک حادثے میں ایک آٹھ سالہ طالبہ کے ہلاک ہونے کی واردات پیش آئی ہے ۔ مہلوک طالبہ کی شناخت رچنا پائی کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ بچی اپنے ماں باپ کے ساتھ بائیک میں جارہی تھی اچانک وہ بائیک سے نیچے گرگئی جب کہ وہ ماں کے ساتھ بائیک کے پیچھے بیٹھی ہوئی تھی۔ جب وہ بائیک سے نیچے گری تو اسی وقت راستے سے ایک تیز رفتار لاری جارہی تھی جس نے بچی کو روند دیا۔ برکے پولس تھانے میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے ۔
Share this post
