دار العلوم ندوۃ العلماء لکھنو میں مسابقہئ حفظ قرأت کا انعقاد، پانچ ممتاز طلباء میں تین کا تعلق بھٹکل سے

لکھنو: 09/ فروری 2020(فکروخبر نیوز)  دار االعلوم ندوۃ العلماء لکھنو کے شعبہئ حفظ، لکھنو میں ندوہ کی شاخوں اور اس کے دیگر مدارس کے درمیان حفظ قرآن کریم کا مسابقہ کا انعقاد دار العلوم ندوۃ العلماء لکھنو کے عباسیہ ہال میں منعقد کیا گیا جو پوری کامیابی کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچا۔ اس مسابقہ میں کل 150مساہمین نے حصہ لیا تھا۔ مسابقہ کو تین حصوں میں تقسیم گیا تھا۔ مکمل قرآن مجید کے زمرہ علیا میں کل 36طلباء شریک ہوئے جن میں سے پانچ ممتاز طلباء کے درمیان انعامات تقسیم کیے گئے۔ جامعہ اسلامیہ بھٹکل اور جمعےۃ الحفاظ بھٹکل کے ساتھ ساتھ اہلیانِ بھٹکل کے لیے بھی یہ خوشی کا موقع ہے کہ 36میں سے پانچ ممتاز طلباء میں تین کا تعلق بھٹکل سے ہے جو جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے طالب علم رہ چکے ہے۔ امتیازی نمبرات حاصل کرنے والے محمد شہاباز کڑپاڑی دو م مقام، فرقان شاہ بندری سوم مقام اور جمال مالکی نے پانچواں مقام حاصل کرلیا ہے۔ اس موقع پر جامعہ اسلامیہ بھٹکل اور جمعےۃ الحفاظ بھٹکل کے ذمہ داروں نے طلباء کی خدمت میں مبارکبادی پیش کی ہے۔ 
 یاد رہے یہ مسابقہ دار العلوم ندوۃ العلماء لکھنو کے سابق استاد جناب جمیل احمد صاب رحمۃ اللہ علیہ کی یاد میں ہرسال منعقد کیا جاتا ہے اورسال 2019-20کا مسابقہ اپنی نوعیت کا نواں مسابقہ ہے۔  

Share this post

Loading...