کنداپور 26؍ اگست 2018(فکروخبرنیوز) مچھلی شکا رکے دوران ایک شخص کے حادثاتی طور پر ندی میں گرنے سے موت واقع ہونے کی واردات ہیجماڑی کے قریب کناڈاکدرو میں پیش آئی ہے۔ مہلوک کی شناخت محمد نبی (23) مقیم ہوسالی سنتوش نگر کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ نوجوان مچھلی شکارکے دوران اپنا توازن کھو بیٹھا اور سیدھا ندی میں جاگرا جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوگئی ۔ کنداپور فائر بریگیڈ عملہ کی مدد سے اس کی لاش بازیافت کرلی گئی ہے۔ کنداپور پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔
Share this post
