ندی میں ڈوبا شخص ڈوبا نہیں تھا ..بلکہ دھکیلا گیا تھا۔۔ پولس(مزید ساحلی خبریں)

بتایا جارہا ہے کہ ہریش (45) ہیماچندرا (30) نیلپا (55) اور اس کے دو بیٹے وسنت (26) اور رمیش (24) نے مل کر مقتول شخص کے ساتھ اس کے ہی گھر میں ایک پارٹی کا انعقاد کیا تھا۔ رات بارہ بجے جب نشہ کی حالت میں ندی کے کنارے سے گذر رہے تھے کہ ہریش اور سریش کے درمیان ایک غیر سنجیدہ مسئلہ پرتنازعہ ہوا ۔ ہریش نے غصے میں آکر سریش کو ندی میں دھکیل دیا ۔ بتا یا جارہا ہے کہ سریش کے ندی میں گرنے کے بعد کسی نے بھی اس کی مدد نہیں جس کی وجہ سے وہ ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔ اس موقع ہریش کے ساتھ موجود دیگر دوست پر الزام ہے کہ اس تنازعہ میں انہوں نے ہریش کا ساتھ دیا تھا۔ ملزمین پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے اس واقعہ پر پردہ ڈالنے کے لے سریش کی لاش دوبارہ اس کے گھر پر لے گئے جہاں انہوں نے پارٹی منعقد کی تھی۔ پولیس نے ملزمین کے تعلق سے معلومات حاصل کرنے کے بعد پتہ چلا کہ یہ لوگ ایک سپاری کے باغ میں کام کرتے ہیں اور ان پر کئی دفعہ سپاری کی چوری کا بھی الزام ہے۔ذرائع کے مطابق پولیس کی تحقیقات جب کی جارہی تھیں تو ان کے درمیان آپس میں کسی بات کو لے کر تنازعہ ہوگیا جس پر ہریش نے اس بات کی دھمکی دی تھی کہ وہ چوری کا معاملہ پر سے پردہ ہٹائے گا ۔ ملحوظ رہے کہ ہریش نامی شخص نے سریش کے قتل کے بعد پولیس تھانہ میں یہ کہتے ہوئے شکایت درج کرائی تھی کہ سریش کی موت ندی میں ڈوبنے سے ہوئی تھی جبکہ سریش کی بیوی نے سریش کے دوستوں پر اپنے شوہر کے قتل کرنے کا الزام لگاتے ہوئے پولیس تھانہ میں شکایت درج کرائی تھی ۔ ۔ پولیس نے ملزمین کو حراست میں لینے کے بعد آج عدالت میں پیش کیا ۔ان کا کہنا ہے ملزمین پر ماضی میں بھی کئی اور چوری کی وارداتوں کو انجام دینے کا الزام ہے۔ پولیس ان تمام معاملات کے سلسلہ میں تحقیقات کررہی ہے ۔ 


بائیک سوار تیز رفتار بس کے زد میں آکر ہلاک

منگلور 20؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) تیز رفتار بس کی جانب سے بائک سوار کو کچلنے سے بائک سوار کے موقعۂ واردات پر ہی دم توڑدئیے جانے کی سنگین واردات آج کنکناڑی میں پیش آئی ہے۔ مہلوک کی شناخت بالاکرشنا (50) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق آئی سی آئی سی آئی بنک والنسیا کا ملازم اپنے دفتری کام کے لیے آئی سی آئی سی آئی بنک کے صدر دفتر ہوکر واپس لوٹ رہا تھا کہ ایک نجی بس بائک کو کچلتے ہوئے آگے بڑھ گئی ۔ جس کی وجہ سے مذکورہ شخص بس کی زد میں آگیا اور اس نے موقعۂ واردات پر ہی دم توڑدیا۔ حادثہ اتنا سنگین تھا کہ لاش کی حالت ناقابلِ شناخت ہوگئی تھی۔ کدری پولیس تحقیقات کررہی ہے۔


سب انسپکٹر کے قاتل ناگپور میں گرفتار 

بنگلور 20؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) کچھ روز قبل شہر کے ایک سب انسپکٹر کو چھرا گھونپ کر قتل کرنے کے بعد فرار ہونے والے ملزمین کو کل شام ناگپور کے ریلوے اسٹیشن پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہریش باپو اور اس کا بیٹا مدھو کو پویس نے اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ دہلی جانے والی ایک ٹرین پر سوار تھے۔ ملزمان واردات کو انجام دینے کے بعد حیدرآباد چلے گئے تھے۔ پولیس برابر ان کی تلاش جاری رکھی ہوئی تھی۔ جب پولیس کو ملزمان کے حیدرآباد سے دہلی جانے والی ٹرین پر سوار ہونے کی خبر ملی تو انہوں نے اس بات کی اطلاع ناگپور پولیس کے ساتھ ساتھ ناگپور ریلوے پولیس کو کردی ۔ پولیس نے فوری حرکت کرتے ہوئے متعلقہ ٹرین کے ہر بوگی پر ملزمین کی تلاش شروع کردی ۔ اور ملزمین کی تصویر کی مدد سے ان کو گرفتار کرلیا ۔ ڈی جی پی اور آئی جی پی نے کہا ہے کہ اس ہفتہ مذکورہ پولیس افسر کے اہلِ خانہ کو پچاس لاکھ روپئے دئیے جائیں گے۔ 

Share this post

Loading...