جنوبی کنیرا اور ضلع اڈپی کے ندی نالوں میں پانی سطح کی کمی پر عوام نے کیا حیرانگی کا اظہار

 

منگلورو 19؍ ستمبر 2018(فکروخبر نیوز) جنوبی کنیرا او راڈپی کے ندی نالوں میں تیزی کے ساتھ کم ہوتی پانی کی سطح پر عوام نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس پر حیرانی بھی ظاہر کی ہے۔ گذشتہ ماہ تیز بارش کی وجہ سے یہاں کے بعض علاقے سیلاب کی زد میں آگئے اور کروڑوں روپئے کا بھی نقصان ہوا تھا۔ مگر اب ایک ماہ کے اندر ہی ندی اور نالوں میں پانی کی سطح کم ہونے سے اس پر حیرانگی ظاہر کی جارہی ہے۔ نیتاوتی ، سورنا پیس ، وینی کمبھا دارا ندوی میں پانی کی سطح معمول سے زیادہ کم ہوگئی ہے۔ مقامی افراد کے مطابق گرمی کے دنوں میں بھی گنڈیا نامی نالے کا پانی خشک نہیں ہوتا لیکن اس پانی کی سطح کودیکھ یقین کرنا مشکل ہورہا ہے ، اڈپی شہر کو سورنا ندی سے پانی سپلائی کیا جاتا ہے اور اس میں تیزی کے ساتھ پانی کی سطح کم ہورہی ہے ، انتظامیہ اس مسئلہ سے کافی پریشان ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس سے سال پچھلے سال کے مقابلہ میں ریکارڈ توڑ بارش ہوئی لیکن اس کے باوجود پانی کی سطح میں ماہ ستمبر ہی میں کمی واقع ہوجانا مستقبل میں عوام کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کا سبب بن سکتا ہے۔

Share this post

Loading...