نبی کی تعلیمات کو عام کرنا نبی سے محبت کا تقاضہ ہے : گیارہ زبانوں میں تشر ہورہا ہے یہ سلسلہ ، جانئے مکمل تفصیلات!

بھٹکل17اگست 2020(فکروخبر/پریس ریلیز) سرور کائنات تاجدار مدینہ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی شخصیت محبوب خلائق ہے، زمان و مکان، ادیان و مذاہب اور نسل و رنگ  کی حدود سے بالاتر ہو کر لوگوں نے آپ سے محبت کی ہے،اس کی سب سے بنیادی وجہ یہ ہے کہ آپ اخلاق حسنہ کے پیکر تھے، دوسری وجہ یہ بھی ہے کہ آپ پوری دنیا کے لئے رحمت بن کر آئے اور آپ کی تعلیمات دم توڑتی انسانیت کے لئے مسیحا ثابت ہوئیں. رہتی دنیا تک اس کی نافعیت بلکہ ضرورت محسوس کی جاتی رہے گی سچی بات یہ ہے کہ آپ کے ارشادات و تعلیمات کے بغیر دنیا ضلالت و گمراہی کے صحرا میں بھٹکتی رہے گی۔

نبی سے محبت ایمان کا تقاضا ہے اور نبی سے محبت کا تقاضا یہ ہے کہ ہم ان کی سیرت،اخلاق اور ان کی تعلیمات کو ہر ایک تک پہونچانے کی کوشش کریں، اس تقاضے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے انسٹاگرام، ٹویٹر،فیسبوک اور واٹساپ پر  
"Teachings of prophet Muhammad"
نامی گروپ کے ذریعے ہم سے جڑیے اور سوشل میڈیا کے ذریعے نبی کی تعلیمات ان کے اخلاق اور ان سے مروی آداب زندگی کو دنیا کے کونے کونے تک پہونچائیے۔
فی الوقت ان شاء اللّٰہ اردو، کنڑی، ہندی، انگریزی، ملیالم، تیلگو، مراٹھی، گجراتی، بنگالی اورتمل تقریبا ۱۱ زبانوں میں موقعہ موقعہ سے احادیث کا ترجمہ اور سیرت کا کوئی واقعہ پیش کیا جائے گا۔
Do Follow Our Pages & Whatsapp groups
To join on WhatsApp 
1)Save this number 
 7795040474
2)Choose your language 
3)Send
 
Facebook: https://www.facebook.com/teachingsofprophetmuhammad1
Instagram: https://instagram.com/teachings_of_prophet_muhammad
Twitter: https://twitter.com/teachngofpropht?s=20

Share this post

Loading...